تاسف پاکستان کے صفِ اول کے اداکار شکیل اب ہم میں نہیں رہے!

علی وقار

محفلین
اداکار شکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اداکار شکیل کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑھا، ان کہی شامل ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔ مرحوم شکیل کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر اداکی جائےگی۔
 
آخری تدوین:
اللہ تعالیٰ اداکارشکیل احمد کی روح کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطافرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ دور وہ سنہری دورجب پاکستان ٹی وی خواہ پشاور سینٹر ہوکہ لاہور کہ کوئٹہ کہ کراچی سینٹر ہر سینٹر پر خداداد صلاحیتوں کے حامل ،اپنے فن سے انصاف کرنیوالے ، محبِ وطن ،انسان دوست اور ایثار پیشہ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔تن من دھن سے پاکستان کی خدمت میں مگن تھے یوں لگتا تھا جیسے اِنھیں پاکستان کی پاکیزہ اور شستہ و شائستہ تہذیب و ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے ہی پیدا کیا گیا ہے:
یہ اس سے پہلے ستاروں میں بس رہے تھے کہیں
اِنھیں۔ زمیں پہ۔ اُتارا ۔گیا۔ ٹی وی ۔کے ۔لیے
وہ طلعت حسین ہوں،طارق عزیزہوں ،بہروز سبزواری کہ قاسم جلالی ، عرشِ منیرکہ کمال احمد رضوی اور ہر ہر سینٹر کا ہر ہر فنکار۔۔۔۔۔۔۔ اپنی ذات میں انجمن تھا، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شخصیت وکردار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ۔۔۔مگر :
وے لوگ ہم نے ایک ہی شوخی میں کھو دیے
پیدا۔ کیے ۔تھے ۔چرخ نے جو خاک چھان کر​
جنھیں ہم نے کھویا نہیں خدا اُن عظیم انسانوں کو عزت و آبرو کے ساتھ سلامت رکھے اور جو دنیا سے اُٹھ گئے جیسے شکیل ، خدا اُنھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ، لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے اوراُن کے چاہنے والوں کو اُنھیں یادرکھنے کی توفیق بخشے،آمین:

لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
 
آخری تدوین:
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
پاکستان ٹیلی وژن کے جس سنہری دور (جسے مرحوم ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے) کا ذکر کیا جاتا ہے اس سنہری دور تک پی ٹی وی کو پہنچانے میں دوسرے بڑے فنکاروں کے علاوہ شکیل صاحب کا بہت بڑا کردار ہے۔
 
خورشید صاحب آپ نے صحیح فرمایا:

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
۔۔۔۔یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے
 
سیما علی

لائبریرین

آمین
 
Top