پاکستان 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل

جاسم محمد

محفلین
پاکستان 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل
ویب ڈیسک / احتشام بشیر 3 گھنٹے پہلے
1945841-pakistanbeuaty-1578549074-514-640x480.jpg

میگزین کا سیاحوں کو خیبرپختون خوا کے قدرتی نظارے دیکھنے کا مشورہ


امریکی میگزین نے پاکستان کو سیاحتی ممالک کے بہترین دس ممالک میں شامل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور خیبر پختون خوا سیاحت کے لحاظ سے ایک اور مشہور بین القوامی میگزین کے ریڈار پر آگیا، برطانیہ کے بعد امریکا کے مشہور فوربز میگزین نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل کردیا، میگزین نے سیاحوں کو خیبر پختون خوا کے قدرتی نظارے اور ہزاروں سال پرانے تہذیب دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی میگزین نے پاکستان کو ایڈونچر، ماؤنٹین بائکنگ، رافٹنگ اور کلچر ٹورازم کے لئے بہترین ملک قرار دیتے لکھا کہ پاکستان کا بنیادی انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے، سڑکوں کی حالت بہتر ہے اور نئے ٹنل کھول گئے ہیں۔ میگزین نے کیلاش کی منفرد ثقافت، چترال اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں کے لئے بہترین قرار دیے اور برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا بھی ذکر کیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کے مشہور کانڈی ناسٹ اور برٹش بیک ہیکرز نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے بہترین سیاحتی ملک قرار دیا تھا۔

خیال رہے میگزین کے ٹاپ ٹین لسٹ میں تاجکستان، چائنہ، الجیریا، سعودی عربیہ اور ارمینیا سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے مشہور فوربز میگزین کی رپورٹ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، صوبے میں 5 سکی ریزارٹ 5 چئر لفٹ رافٹنگ اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ بین القوامی افق پر نمودار ہونے کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے، سیاحوں کے لئے 14 نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے گئے ہیں جہاں تک انے والے سیزن سے پہلے سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
حیرت ہے ابھی تک کوئی "مضحکہ خیز" یا "پر مزاح" کی ریٹنگ نہیں آئی آپ کی ان پوسٹس پر! :)
Pakistan
Wild Frontiers has been tipping Pakistan as the next big destination for a couple of years now, but with the recent visit and royal seal of approval from the Duke and Duchess of Cambridge, they anticipate the destination will continue to be one to watch. “Pakistan is perhaps the ultimate adventure travel destination,” says founder Jonny Bealby. “It offers ancient Indus civilizations stretching back 4,000 years, and exciting cities like Lahore with its forts, mosques and palaces. But most of all, it offers incredible scenery, particularly in the north where the three greatest mountain ranges collide. Pakistan is great for trekking, mountain biking, rafting or just cultural tourism. The infrastructure has also improved, with resurfaced roads and new tunnels cutting down travel time, new luxury hotels are opening up in the region.” Wild Frontiers’ 16-day group tour travels up to the Northwest Frontier taking in mountain scenery, the Kalash people, the Hunza Valley and the Kingdom of Chitral
The Not Hot List: 10 Best Under-the-Radar Trips for 2020
 

محمد وارث

لائبریرین
انفرا سٹرکچر اور سہولیات بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان ایک سستا ترین ملک بھی ہے (اپنے لوگوں کی چاہے جان نکل جائے، لیکن غیر ملکیوں کے لیے واقعی بہت سستا ہے)۔
 
Top