نبیل
تکنیکی معاون
ابھی پاکستان اور ان۔ڈیا کے درمیان ورلڈ کپ 2011 کے سیمی فائنل میں دو دن باقی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے کرکٹ کے شائقین کی نبض کی رفتار بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں اس سیمی فائنل کے بلڈ اپ کا جائزہ لینا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ اس تھریڈ میں اسی سے متعلق تبصرےاور تجزیات پیش کیے جا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے۔۔
کرکٹ نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔۔
مزید پڑھیں۔۔
سب سے پہلے۔۔
کرکٹ نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔۔
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ کرکٹ بھی نہ ہوتا تو کیا ہوتا۔یہ وہ نشہ ہے جو ہر خاص و عام کو اردگرد کے جھمیلوں اور غموں سے نجات دلا دیتا ہے۔یہی وہ صف ہے جس میں محمود و ایاز ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ وہ زلف ہے جس کے سحر میں ہندو ، مسلمان ، سکھ، بنیاد پرست ، لبرل ، بنگالی ، گجراتی ، پٹھان ، پنجابی ، بلوچ ، ظالم ، مظلوم ، بھٹہ مزدور ، صنعت کار ، دلال ، طوائف، کرنل ، اردلی ، شرابی ، نمازی ، شریف ، بدمعاش غرض کون ہے جو مبتلا نہیں۔جس قوم کو نہ نیشنل ازم کی لئی جوڑ سکے اور نہ ہی مذہب کی سریش۔اس قوم کو بھی کرکٹ ویلڈ کردیتا ہے۔ چاہے عارضی طور پر ہی سہی۔
ہرگیند کے ساتھ ہر دل بھی ٹپہ کھاتا ہے۔ہر چوکا پاؤں میں گھنگھرو باندھ دیتا ہے۔ہر چھکا قومی تفاخر کی پگ میں نگینے کی طرح جڑ جاتا ہے اور ہر اڑنے والی وکٹ سے ملک و ملت خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔۔