پاکپتن: باپ نے سحری میں نہ اٹھنے پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

جاسم محمد

محفلین
پاکپتن: باپ نے سحری میں نہ اٹھنے پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا
199988_8565967_updates.jpg

فائل فوٹو

پاکپتن میں مبینہ طور پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

جیونیوز کے مطابق پاکپتن کے رہائشی مختار احمد نے بتایا کہ اس کے بھائی گلزار احمد نے سحری کے وقت نہ اٹھنے پر بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا مختار احمد کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔
 

فاخر

محفلین
اب یہ بھی کوئی بات ہوئی ؟ سحری میں نہ جاگنے سے فائرنگ کرکے اپنی ہی لڑکی کو جاں بحق کردے؟ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ خبر سن کر بڑی حیرانی ہوئی ؛بلکہ افسوس بھی ہے کہ:’معمولی سی بات پر انسان اس قدر تشدد پر آمادہ ہوجاتا ہے، یہ نفسیاتی مرض ہے اس کو اسلام سے جوڑ کردیکھنے والا بھی نفسیاتی مریض ہے اس کے دماغ اور ’بھیجے‘ کو علاج کی ضرورت ہے ۔ اسلام نے کس قدر مذہبی امور کو آسان سے آسان تر بنایا ہے؛لیکن کچھ نفسیاتی مریض نے اپنے عمل سے اس کو ’دشوارتر‘ بناکر رکھ دیا ہے ۔ کم و بیش یہی صورتحال برصغیر میں نمازِ تراویح اور دیگر نمازوں کا بھی ہے۔ اللہ ان جیسے لوگوں کے حال پر رحم فرمائے آمین ! اور ان لوگوں کو بھی ہدایت کی توفیق دے جواسلام سے منحرف ہوکر اسلام کے دامن عفو میں جگہ اور پناہ تلاش کرتے ہیں۔
 
Top