السلام علیکم ابرار بھائی۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
لیکن ابرار بھائی جیسا کہ آپ نے لکھا کہ ہم کوئی دوسرا کی بورڈ بھی اس میں ڈال سکتے ہیں۔ لیکن جب میں اس میں دوسرا کی بورڈ عربک 101 ڈال رہا ہوں، تو کی بورڈ لے آؤٹ تو دکھا رہا ہے۔ لیکن ٹائپ کرتے وقت لیسن کو ایکسپٹ نہیں کر رہا ہے اور جو ٹائپ نہیں کرنے دے رہا ہے، بلکہ ایرر آرہا ہے۔ امید ہے کہ اس سلسلہ میں میری مدد فرمائیں گے۔ یہاں ہم لوگ علماء کرام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جن میں سے بعض کو اردو اور بعض کو عربی سکھانی پڑتی ہے۔ ویسے میں نے خود اپنا کام دونوں میں ایک ہی کی بورڈ سے چلا رکھا ہے، امید ہے اس ایرر کے سلسلہ میں آپ میری مدد فرمائیں گے۔
یا کوئی اور احباب خاص کر ابن سعید بھائی اگر مدد فرمائیں تو عند اللہ ماجور وعند الناس مشکور ہوں گے۔ آپ کا بھائی۔ سید محمد طٰہ قاسمی