پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، چھ دہشتگردمارے گئے

پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، چھ دہشتگردمارے گئے

30 جولائی 2014 (12:19)

راولپنڈی ،میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے سرحد پار سے ہونیوالا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور کم از کم چھ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پار سے 70سے 80دہشتگردوں نے پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایاکہ گذشتہ رات ہونیوالے حملے پر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ،بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردبھاگنے پرمجبور ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ یہ حملہ تریپامن اور انکل سر کے درمیانی علاقے میں کیاگیاہے جو ممکنہ طورپر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ”ضرب عضب “ کا ردعمل تھا ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/30-Jul-2014/127767
 
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔
طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔
........................................................................
آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا
https://awazepakistan.wordpress.com/
 
Top