فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
"امريکہ کہتا ہے کہ وہ پاکستان کی اعانت پر اربوں ڈالرز خرچ کرتا ہے ليکن وہ کون سے حقيقی منصوبے ہيں جن پر آپ کام کر رہے ہيں؟"
يہ وہ سوال ہے جو ہم عام طور پر سنتے ہيں۔ امريکہ اور پاکستان ہر گزرتے روز کے ساتھ توانائ، تعليم، معاشی ترقی، صحت اور مقامی آباديوں کی ترقی کے ليے مل کر اقدامات کر رہے ہيں۔ ہم صرف اس سال درجنوں منصوبوں پر 800 مليں ڈالرز کی خطير سرمايہ کر رہے ہيں۔ کيا آپ ان کے ٹھوس نتائج کے بارے ميں جاننا چاہتے ہيں؟ امريکہ اور پاکستان کی جانب سے مل کر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصيلات پر مبنی بليٹن کے سلسلے کا پہلا دسمبر 2012 کا شمارہ پيش ہے:
صحت
امريکہ نئے طبی وارڈ اور تربيتی مرکز کی تعمير کے ذريعے طبی سہولتوں تک رسائ کو وسعت دے رہا ہے۔ يو ايس ايڈ نے دسمبر 11 کو جناح پوسٹ گريجويٹ ميڈيکل سينٹر ميں 5۔4 ملين ڈالر سے ايک نيا زچہ بچہ وارڈ مکمل کيا۔ يہ نيا وارڈ سندھ اور بلوچستان کی کئ غريب خواتين کو سرجری اور علاج کے ليے 60 بستروں پر مشتمل سہولت فراہم کرے گا۔ يہاں علاج معالجے کے ذريعے ہر سال قريب 15 ہزار خواتين کی جان بچائ جا سکے گی۔ ہم نے ايک نيا تربيتی ادارہ بھی قائم کيا ہے جو پاکستان ميں ميڈيکل کی تعلیم کے ليے بہترين مرکز کے طور پر جناح ميڈيکل سينٹر کی صلاحيت کو جديد خطوط پر استوار کرے گا۔ يہ نيا انسٹی ٹيوٹ ميڈيکل کے اساتذہ کو اپنی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا اور ميڈيکل کے تيرہ سو سے زائد طلبا و طالبات کو جديد تربيت فراہم کرے گا۔
امريکی فنڈ سے چلنے والے بچوں کی صحت کے پروگرام سے 20 لاکھ مائيں اور بچے مستفيد ہو رہے ہيں۔ يو ايس ايڈ کے بچوں کی صحت کے پروگرام نے ستمبر 2006 سے جنوری 2013 تک 2 ملين سے زائد ماؤں اور بچوں کو صحت سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کی ہيں۔ اس پروگرام کے تحت صحت، بيماريوں سے مدافعت اور غذائيت سے متعلق دنوں، دور دراز علاقوں کے ليے موبائل ہيلتھ يونٹس اور صحت سے متعلق آگہی کی نشستوں کا اہتمام کيا گيا۔ جنوبی وزيرستان کے علاقے اسپن ميں ايک سول ہسپتال سميت 13 طبی مراکز تعمير کيے گئے۔ صرف اسپن ہسپتال 40 ہزار کی آبادی کو طبی سہولتيں فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طبی مراکز ميں شمسی توانائ کے 9 نظام بھی نصب کيے جا رہے ہيں۔
امريکی فنڈ سے قائم وير ہاؤس کو آئ ايس او سرٹيفکيشن کا اجراء –
طبی سازوسامان کے ليے کراچی ميں يو ايس ايڈ کے فنڈ سے تعمير کردہ ايک ويئر ہاؤس نے کوالٹی مينيجمنٹ سسٹمز کے ليے آئ ايس او سرٹيفيکشن 2008:9001 حاصل کيا۔ يو ايس ايڈ نے اس ويئر ہاؤس کی ذخيرہ کرنے کی گنجائش کو 18 ہزار اسکوائر فٹ سے تين گنا بڑھا کر 50 ہزار اسکوائر فٹ کرنے کے ليے اس کی تعمير نو کی۔ يو ايس ايڈ نے ويئر ہاؤس کا نظم ونسق، بار کوڈنگ اور انوينٹری کے نظم ونسق کا خودکار نظام متعارف کرايا اور ان نئے طريقہ کار کو بخوبی چلانے اور برقرار رکھنے کے ليے عملے کی تربيت بھی کی۔ جس کے نتيجے ميں يہ ويئر ہاؤس اب مانع حمل ادويات کو ذخيرہ کرنے کا ايک جديد مرکز بن گيا ہے۔
امريکہ کی جانب سے خواتين کی ديکھ بھال کو بہتر بنانے کے ليے مدد –
امريکی سفير کے فنڈ سے 99،374 ڈالر کی گرانٹ سے فلاح فاؤنڈيشن نے پنجاب کے ضلع چکوال ميں زچہ و بچہ کی طبی سہولتوں کو بہتر بنايا۔ ليفٹيننٹ جرنل مشتاق بيگ ميموريل اسپتال ميں مرض کی تشخيص کرنے والی مشينوں، طبی رسد، بستروں اور شمسی توانائ سے حرارات کی فراہمی کے نظام کے ليے گرانٹ ادا کی گئ۔ اس اسپتال ميں سالانہ 360 ڈليوريز اور ڈيڑھ لاکھ آؤٹ پيشنٹ کيسز ہوتے ہيں اور يہ اسپتال علاقے ميں وبائ امراض کی تشخيص کرتا ہے۔ اس سے پہلے قريب ترين طبی مرکز ميں يہ خدمات يہاں سے ڈيڑھ سو کلوميٹر دور راولپنڈی ميں فراہم کی جا رہی تھيں۔
توانائ
امريکہ کی جانب سے فراہمی آب اور باکفايت توانائ کے ليے اسلام آباد کی اعانت –
يو ايس ايڈ کے ايڈمنسٹريٹر کے معاون ايلکس تھيئر نے حال ہی ميں نصب کردہ کم اور مناسب توانائ سے چلنے والے ٹيوب ويل کے قرب وجوار کے علاقے کا 10 دسمبر کو دورہ کيا۔ يو ايس ايڈ 187 بوسيدہ ٹيوب ويلوں کو کم اور مناسب توانائ سے چلنے والے جديد ماڈلز کے ساتھ تبديل کرنے کے ليے کيپيٹل ڈيولمپنٹ اتھارٹی کی مدد کر رہا ہے۔ نئے ٹيوب ويلوں سے پانی کی فراہمی ميں اضافہ اور اسلام آباد کا بجلی کا استعمال کم ہو گا، جس سے سی ڈی اے کو سالانہ 9 لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔ اس سے پانی کی فراہمی سے متعلق مکينوں کی يوميہ شکايات ايک ہزار سے کم ہو کر صرف 40 ہو گئ ہيں۔
معاشی ترقی اور زراعت
امريکہ کی جانب سے 45 ہزار کاشتکاروں کو پيداوار اور فروخت بہتر بنانے کے ليے معاونت
يو ايس ايڈ ايگری بزنس پروجيکٹ تين ہزار "فارمر انٹر پرائز گروپس" کے قيام کے ليے مقامی اور بين الاقوامی اين جی اوز کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ يہ گروپس چھوٹے کاشتکاروں کی نمايندگی اور فروخت کی صلاحيت ميں اضافہ کريں گے۔ اس منصوبے کے تحت پھلوں، سبزيوں، ڈيری اور مويشی بانی کے شعبوں ميں 45 ہزار کاشتکاروں کی تربيت کی جائے گی تا کہ انھيں اپنی پيداوار اور فروخت بڑھانے ميں مدد فراہم کی جا سکے۔
مقامی آباديوں کی ترقی
امريکہ کی جانب سے ترقياتی ڈھانچے کو جديد بنانے کے ليے مقامی آباديوں کی مدد
يو ايس ايڈ کے تعاون سے فاٹا، خيبر پختون خواہ، پنجاب اور سندھ ميں مقامی آباديوں نے نومبر 2007 کے بعد سے اب تک 79 مليں ڈالر ماليت کے انيس سو ستر مقامی انفرااسٹرکچر منصوبے مکمل کيے ہيں۔ ان منصوبوں ميں پينے کے پانی کے نئے نظام، قريب 300 کلوميٹر سڑکوں اور 100 کلوميٹر آبپاشی کے راستوں اور سيلاب کے حفاظتی بندوں کی تعمير شامل ہيں۔ اس کے علاوہ يو ايس ايڈ نے قريب 200 سکولوں کی بحالی کے ليے مقامی آباديوں کی مدد کی ۔ 21 ملين ڈالر ماليت کے 300 سے زائد منصوبے اب بھی زير تکميل ہيں۔
امريکہ کی جانب سے پشاور ميں پانی کے نظام کی بحالی کا آغاز
يو ايس ايڈ کے فنڈ سے چلنے والے ميونسل سروسز پروگرام نے ٹاؤن ون، پشاور ميں نکاسی آب کے نالوں کی صفائ اور ٹيوب ويل پمپ ہاؤسز کی بحالی کے کام کا آغاز کيا۔ اس کام سے پينے کے پانی ميں آلودگی ميں نماياں کمی آئے گی جو پانی سے پيدا ہونے والی بيماريوں کی بڑی وجہ ہے۔
امريکی فنڈ سے چلنے والے چائلڈ پروٹيکشن پروگرام کی جانب سے ايک لاکھ 28 ہزار افراد سے تعاون
يو ايس ايڈ کے دو سالہ چائلڈ پروٹيکشن پروگرام نے جو دسمبر 2012 ميں اختتام پذير ہوا، ايک لاکھ 28 ہزار ان خواتين اور بچوں کی مدد کی جو مالاکنڈ اور فاٹا کے ملحقہ علاقوں ميں مسلح افواج اور انتہا پسند گروہوں کے درميان 2009 کی آويزش سے متاثر ہوئے تھے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستانيوں کو صحت عامہ، بحالی، نفسياتی مشاورت، غذائيت، بيماريوں سے حفاظت کے ٹيکے لگوانے اور سکولوں ميں اندراج سے متعلق خدمات فراہم کی گئيں۔ اس منصوبے کے تحت نادرا کو ايک لاکھ 23 ہزار سے زائد پيدائشوں کے اندارج ميں بھی مدد فراہم کی گئ۔
امريکہ کی جانب سے فاٹا حکام کی صلاحتيں بہتر بنانے کے ليے تربيت کی فراہمی
يو ايس ايڈ نے مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے فاٹا کے حکام کی دفتری نظم ونسق، رابطے، ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعلقات اور سرکاری مالی نظم ونسق سے متعلق تربيت کی۔ 20 اہلکار زکوة اور عشر کی مستحقين ميں موثر انداز ميں تقسيم کے طريقہ کار کے تربيت کنندگان بن کر ابھرے۔ يہ ماہرين زکوة کميٹيوں کے 500 سربراہان کی تربيت کريں گے تا کہ زکوة و عشر کی فاٹا کے غريب لوگوں ميں تقسيم کو بہتر اور شفاف بنايا جا سکے۔
تعليم
امريکی فنڈ سے ايف سی کالج ميں ريسورس سينٹر کا افتتاح
يو ايس ايڈ کے ڈپٹی ڈائريکٹر برائے پنجاب جيفری بيکن نے ايف سی کالج کے پبلک پاليسی اينڈ گورننس سينٹر ميں کالج کے حکام کے ہمراہ ايک ريسورس سينٹر کا افتتاح کيا جس کے ليے يو ايس ايڈ نے فنڈ فراہم کيا ہے۔ يہ ريسورس سينٹر پاکستان ميں مشاہداتی و عملی تحقيق کو فروغ دے گا۔ اس سينٹر ميں طلباء وطالبات، محققين اور پاليسی سازوں کو بہتر پاليسی سازی کے ليے کتابيں، اعداد وشمار اور تربيتی سہولتيں ميسر ہيں۔
پنجاب کی سول سوسائٹی کو يو ايس ايڈ پروگراموں کے بارے ميں معلومات کی فراہمی
يو ايس ايڈ کی جانب سے لاہور ميں منعقدہ تعليم سے متعلق ورکشاپ ميں پنجاب کی سول سوسائٹی کو يو ايس ايڈ کی تعليمی گرانٹس، عمومی مشکلات اور اشتراک کے مواقع کے بارے ميں آگاہ کيا گيا۔ اس ميں تدريس، سول سوسائٹی، حکومت اور تحقيقی اداروں کے قريب 60 نمايندوں نے شرکت کی ۔
صحت کی سہولت سے متعلق امريکہ اور پاکستان کے ديگر اقدامات کے بارے ميں مزيد جاننے کے ليے درج ذيل ويب سائٹ ملاحظہ کيجيے۔
http://transition.usaid.gov/pk

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu