پاک ایران سرحد کے قریب شرپسندوں نے 17 ایرانی اہلکار ہلاک کردیئے، بدلے میں 16 باغیوں کو پھانسی

صرف علی

محفلین
تہران: پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 ایرانی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایرانی حکام نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کے بدلے میں 16 باغیوں کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں ایران کی بارڈر فورسز اور مسلح شر پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کم از کم 17 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیِ، واقعے کے بعد پاکستان سے ملحقہ سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبہ سیستان کے اٹارنی جنرل محمد مرضی نے ایرانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ہلاکت کے جواب میں زاہدان کی جیل میں قید حکومت مخالف گروہوں سے تعلق رکھنے والے 16 باغیوں کو ہفتے کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سیستان وبلوچستان کا شہر سراوان پاکستان سے ملحق ہے، دشوار گزارعلاقہ ہونے کی وجہ سے اسمگلر اس راستے کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس علاقے میں ایران میں سرگرم شدت پسند تنظیم جند اللہ بھی کافی اثرو رسوخ رکھتی ہے۔

http://www.express.pk/story/189460/
 
حسینی

محفلین
کاش پاک فوج بھی اپنے قاتلوں کو سر عام پھانسی لٹکاتی تو یقین سے سےکہا جا سکتا تھا۔۔۔ پورے ملک میں امن وامان ہوگا اور کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی۔
لیکن جب ملک کا سب سے بڑا منظم دفاعی ادارہ اپنے قاتلوں کے بارے کچھ نہ کر سکے عام عوام کے قاتل تو دور کی بات ہے۔۔
ہمارے آرمی چیف طالبان کے حملے کی شکار بچی کی عیادت کے لیے تو پہنچ جاتے ہیں۔۔۔۔ لیکن پاک فوج کے زخمی اور شہید جوانوں کے گھر جانے کے لیے شاید ان کے پاس وقت ٰ نہیں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
کاش پاک فوج بھی اپنے قاتلوں کو سر عام پھانسی لٹکاتی تو یقین سے سےکہا جا سکتا تھا۔۔۔ پورے ملک میں امن وامان ہوگا اور کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی۔
لیکن جب ملک کا سب سے بڑا منظم دفاعی ادارہ اپنے قاتلوں کے بارے کچھ نہ کر سکے عام عوام کے قاتل تو دور کی بات ہے۔۔
ہمارے آرمی چیف طالبان کے حملے کی شکار بچی کی عیادت کے لیے تو پہنچ جاتے ہیں۔۔۔ ۔ لیکن پاک فوج کے زخمی اور شہید جوانوں کے گھر جانے کے لیے شاید ان کے پاس وقت ٰ نہیں ہے۔

لٹکانے کا کام تو عدالتوں کا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
لٹکانے کا کام تو عدالتوں کا ہے۔
بھائی ، کیسی عدالتیں کہاں کی عدالتیں ، کہاں کا انصاف ، عدالتیں اپنی صفوں سے ضلعی سطح پر تو اپنا کام کر نہ سکیں ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو صرف میڈیا پر آنے ہی کا شوق ہے ، وہ کسی صورت میں انتظامی امور میں حکم دینے کے مجاز نہیں تا وقتیکہ کوئی فریادی جائے ، بلدیاتی الیکشن میں چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ تاریخیں لیتا پھرے ، یہ انتظامی امور صوبے اپنی حیثیت ، صوبے کی صورتحال کے مطابق کریں ، چیف جسٹس کے فیصلوں کا کراچی بد امنی میں کودنے سے کیا فائدہ ہوا ۔ حسین حقانی کیس ، اصغر خان کیس ، این ایل سی کیس میں کیا نتیجہ نکلا ، حسین حقانی کو اسی چیف جسٹس نے ضمانت پر باہر جانے دیا ، این ایل سی کیس میں ریٹائرڈ جرنیلوں کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کردیا جنہوں نے اُن کواپس ڈیوٹی پر بلالیا ۔ اور ایک سال سے انتہائی بد عنوان جرنیل ، سپہ سالار اعظم کے مہمان بنے ہوئے ہیں ۔ جس ملک میں بے انصافی مزدور سے لیکر عدالتوں تک ، سرکاری ملازمین سے پارلیمنٹ کے منتخب ارکان تک ، طلبا سے لے کر اساتذہ تک پھیلی ہوئی ہے ۔ یا تو کوئی معجزہ رونما ہونے کا انتظار کرے یا پھر پوری قوم سزا کے لیے تیار رہے ۔ ہاں ، گناہوں سے توبہ اور آئیندہ نہ کرنے کا عزم اس دلدل سے نکال سکتا ہے ۔
 
آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ اگر عدالتوں کا نظام درست ہو جائے تو بہت حد تک اس دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لئے بہت زیادہ حوصلہ درکار ہے جو لگتا نہیں کہ ان لوگوں میں ہے۔
 
زبیر حسین

محفلین
آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ اگر عدالتوں کا نظام درست ہو جائے تو بہت حد تک اس دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لئے بہت زیادہ حوصلہ درکار ہے جو لگتا نہیں کہ ان لوگوں میں ہے۔
ذیشان بھائی یہ "لیکن'اور "اگر "کی اونچی فصیل کون عبور کرے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بجا
آگے سے کیسے لکھا تو بحث شروع ہو جائے گی لیکن ایک ایسی بات بتائیں جو اس سفر کے لئے پہلا زینہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ہر کوئی اپنے طور پر جو کچھ بن سکے کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی اپنے ہم خیال بنائے۔ تو بہتری آ سکتی ہے۔ صرف کوسنوں سے تو تبدیلی نہیں آ سکتی۔
 
زبیر حسین

محفلین
ہر کوئی اپنے طور پر جو کچھ بن سکے کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی اپنے ہم خیال بنائے۔ تو بہتری آ سکتی ہے۔ صرف کوسنوں سے تو تبدیلی نہیں آ سکتی۔
میں بھی "اتحاد ' کہتا اگر کوئی مجھ سے یہ سوال کرتا ۔۔۔آپ نے بھی لگ بھگ وہی کہا کچھ اضافے سے۔ کوئی کچھ کر سکے نہ کر سکے کسی سے کچھ ہو نہ ہو لیکن سب "متحد" تو رہیں۔ اکٹھے تو رہیں۔ اتحاد بڑی طاقت ہے پہلا زینہ بھی اور آخری زینے تک پہنچنے کا سارا رستہ بھی۔
 
حسینی

محفلین
لٹکانے کا کام تو عدالتوں کا ہے۔

یقینا یہ کام عدالتوں کا ہے۔۔۔ لیکن کیا کیا جائے جب عدالت ہی "کانی" ہو۔۔۔۔۔ اور دہشت گرد سر عام پھر رہے ہوں۔۔۔ آیا جس کے جسم سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے اس کے جرم کو ثابت کرنے کے لیے کسی اور گواہ کی ضرورت رہتی ہے کیا؟؟؟؟؟
میرا تو خیال ہے دہشت گردی کے سارے جرائم کے کیسس فوجی عدالتوں میں چلنے چاہیے۔۔۔ اور فوری فیصلے کے بعد مجرموں کو سرعام سزا دینی چاہیے۔
اور دوسری بات۔ ۔ ۔ اگر فوج چاہے۔ ۔ ۔ تو ملک کی عدالت کسی بھی مجرم کو چھوڑ نہیں سکتی۔۔۔ یہ بات آپ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں فوج کا کتنا اثر رسوخ ہے۔
 
حسینی

محفلین
یعنی ایران کی عدالت کانی ہے؟

ایران کی عدالت نے تو اپنا کام دکھا دیا ہے۔۔۔ اس لیے وہاں امن وامان ہے۔۔۔ اور لوگ سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔
مسئلہ پاکستان کا بیان ہو رہا ہے۔۔ پڑھتے وقت آپ بھی کا۔۔۔ نہ ہوں نہ۔ ورنہ سب کچھ الٹا نظر آئے گا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ایران کی عدالت نے تو اپنا کام دکھا دیا ہے۔۔۔ اس لیے وہاں امن وامان ہے۔۔۔ اور لوگ سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔
خبر میں ایرانی عدالت کا سزا دینے کا کہاں ذکر ہے؟

مسئلہ پاکستان کا بیان ہو رہا ہے۔۔ پڑھتے وقت آپ بھی کا۔۔۔ نہ ہوں نہ۔ ورنہ سب کچھ الٹا نظر آئے گا۔
تمیز سے بات کریں۔
 
زبیر حسین

محفلین
ایران کی عدالت نے تو اپنا کام دکھا دیا ہے۔۔۔ اس لیے وہاں امن وامان ہے۔۔۔ اور لوگ سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔
مسئلہ پاکستان کا بیان ہو رہا ہے۔۔ پڑھتے وقت آپ بھی کا۔۔۔ نہ ہوں نہ۔ ورنہ سب کچھ الٹا نظر آئے گا۔
اختلافات کے باوجود جناب اخلاقیات کو مد نظر رکھیں۔
 
Top