پاک ایشین پوسٹ - ایک نیا فورم

پاک ایشین پوسٹ نے ایک نیا قائم کردہ فورم ہےجس میں ان شاءاللہ تازہ ترین معلومات ، نیوز، اردو مضمون، اردو کالم اور انگریزی تجزیے شامل کیے جائیں گے۔ آج پہلی تحریر بارگاہِ رسالت مآب میں۔۔۔ جو کہ عربی تحریر از احمد حمزہ مدیر ماہنامہ لواء الاسلام، قاہرہ کا اردو ترجمہ از ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری سے اس کی نشریات کا آغاز کیا گیا۔ دوسری تحریر عوام کون ہیں؟ از عبدالرزاق قادری اور تیسری بھی کیایہ کسی طوفان کا پیش خیمہ ہےِ؟ از عبدالرزا ق قادری نشر ہوئی۔ یہ تینوں تحریریں پہلی بار نشر ہوئیں۔
 
ہم تین دوست زید مصطفی اور ایک دوست محمد دانش(تیسرے کا آپ کا پتہ ہی ہو گا) نے اس بلاگ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس میں معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے تحریریں نشر کرنے کا ارادہ ہے۔ پہلے سوچا تھا کہ نایاب اور عظیم سکالرز کی فکر کو نشر کیا جائے۔ بعد میں عوامی فورم کی جانب سوچ کا زاویہ مڑ گیا۔ ان شاءاللہ یہ ایک سماجی ویب سائٹ بنا دی جائے گی۔ اس میں ابھی تک کی تینوں تحریریں پہلی بار نشر ہوئیں۔ ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری تو عظیم سکالر ہیں۔ لیکن دیگر دو تحریریں میری ہیں۔
 
بہت خوب عبدالرزاق قادری بھائی! آپ لکھ رہے ہیں کہ فورم ہے۔ پر یہ تو بلاگ ہے۔ خیر آپ کی محنت سے کسی کو انکار نہیں۔ اللہ آپ کی محنت کو قبول فرمائے۔
جی بھائی جان! ان شاءاللہ! فورم کی طرف پہلا قدم ہے نا!
ہم تین دوست زید مصطفی اور ایک دوست محمد دانش(تیسرے کا آپ کا پتہ ہی ہو گا) نے اس بلاگ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس میں معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے تحریریں نشر کرنے کا ارادہ ہے۔ پہلے سوچا تھا کہ نایاب اور عظیم سکالرز کی فکر کو نشر کیا جائے۔ بعد میں عوامی فورم کی جانب سوچ کا زاویہ مڑ گیا۔ ان شاءاللہ یہ ایک سماجی ویب سائٹ بنا دی جائے گی۔
 
نایاب

لائبریرین
اک اچھی سوچ کا عکاس ہے محترم قادری بھائی
اللہ تعالی آپ کے نیک مقاصد کو کامیاب فرمائے
خدا کرے کہ یہ فورم " اتحاد بین الامہ " کی صدا کی جانب رواں رہے آمین
 
ملائکہ

محفلین
اگر آپ برا نا مانیں تو ایک غلطی کی طرف اشارہ کردوں کہ وہاں breaking news کی جگہ braking news لکھا نظر آرہا ہے۔۔۔ یہ ٹائپینگ کی غلطی لگتی ہے۔۔ اور اسکی وجہ سے سارا تاثر خراب ہورہا ہے۔۔ اسکو ٹھیک کرلیں تو بہت اچھا لگے گا:)
 
الف عین

لائبریرین
موجودہ شکل میں تو بلاگ ہی ہے، اور بلاگس پر تحریریں بھی شائع کی جاتی ہیں ’نشر‘ نہیں کی جاتیں۔ بہر حال میری نیک خواہشات شامل ہیں۔ لیکن نام سے کچھ طاہر نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ یہ پاکستانی اور ایشیائی ویب سائٹ ہے۔ بلاگ کا نام تو تمہارے اختیار ہی میں ہے نا!!
 
شکریہ جی!
 
رہنمائی کا شکریہ سر!
 
Top