پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
ذوالفقار بابر کیوں کر وکٹ لیس ہیں ابھی تک۔
کیا کہتے ہیں ماہرین اس بابت؟

ابن توقیر
Wasiq Khan
عبداللہ محمد

ماہرین کی رائے کا تو انتظار رہے گا ویسے میں عثمان قادر جی کو یہ سوال فارورڈ کروں گا،کیونکہ وہ ہمارے بے چارے نواز کے پیچھے پڑے ہیں پر یہاں ذوالفقار کا آپریشن نہیں کررہے،یہ تو زیادتی ہوئی کہ "ن" کا آپریشن اور پیپلز کو کھلا چھوڑ دیا۔سُپرسمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
ظالمو! قبلہ "چوبِ سیاہ" کو ایک صد دوڑیں تو مکمل کرنے دی ہوتیں۔ :)

یہ شہزادے اپنے نہیں لگ رہے؟ کہیں ٹھگی تو نہیں چل رہی ہے،کیونکہ ہمارے شہزادے تو انتہا درجے رحم دل ہیں،وہ تو جیتا ہوا میچ بھی اکثر دے دیتے ہیں جبکہ یہاں سینچریاں چھین رہے ہیں۔سمائلس
 
محمداحمد

لائبریرین

ویسے تفنن برطرف!

اگر کوئی کھلاڑی سنچری سے اتنا قریب ہو (چاہے مخالف ٹیم کا) تو خواہش ہوتی ہے کہ سنچری مکمل ہو جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماہرین کی رائے کا تو انتظار رہے گا ویسے میں عثمان قادر جی کو یہ سوال فارورڈ کروں گا،کیونکہ وہ ہمارے بے چارے نواز کے پیچھے پڑے ہیں پر یہاں ذوالفقار کا آپریشن نہیں کررہے،یہ تو زیادتی ہوئی کہ "ن" کا آپریشن اور پیپلز کو کھلا چھوڑ دیا۔سُپرسمائلس

ویسے مجھے خوشی ہوتی اگر ذوالفقار بابر وکٹس لیتے۔
 
Top