پاک فوج کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والے با ریش بزرگ کی ویڈیو جاری

فخرنوید

محفلین
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے جوان ایک باریش بزرگ کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسے زندہ سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ جیسا کہ ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے
[youtube][/youtube]
 

طالوت

محفلین
تمام تر سنگین الزامات (جو اس میں سنائی دے رہے ہیں) کے باوجود ناقابل قبول عمل۔ ماورائے عدالت سے ہی تو یہ ملک جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
پاک فوج کے جوان اس عمل کی ویڈیو اتنے آرام سے بنوانے پر کیسے تیار ہو گئے۔
کہیں یہ پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش تو نہیں؟
 

طالوت

محفلین
لوگ جذباتی ہو کر بھی اس طرح کے کاموں کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں ابو کاشان۔
۔۔
۔۔۔
۔
۔۔۔
روحانی بابا: میرے بھائی گذشتہ ایک دہائی سے خصوصا جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ایسے کمزور ثبوت بھی نہیں کہ رہا ہو جائیں مگر اصل مسئلہ کچھ اور ہے سب اپنی اپنی نام نہاد مجبوریوں سے مجبور ہیں۔
 
طالوت میرے تو خیال سے ٹھیک ہی ہے یہ لوگ تو صرف گھسیٹ کر مار رہے ہیں۔۔۔۔یہ تھوڑا سے تشدد ہی کردیتے ہیں۔۔۔۔اس سے زیادہ تو تھانوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔جب کہ طالبان تو چھری سے ذبح کرتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کچھ بھی ہو یہ درست عمل نہیں ۔ اگر انصاف یوں ہوتا رہا تھا ذبح کرنے والوں میں اضافہ ہو گا۔ صرف اسی ویڈیو سے آٹھ دس خود کش تیار کئے جا سکتے ہیں۔
 

ایما

محفلین
انتہائ غیر انسانی سلوک ہے یہی رویے معاشرے میں وحشت اور بربریت کو فروغ دیتے ہیں۔
 
حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کا تشدد فوج کا روٹین ہے۔ یہ فوج نے برطانیوی فوج سے سیکھا ہے
اس عمل کا نتیجہ تباہی ہے۔ جو جلد یا بدیر ہوکررہے گی۔ ظلم کا ایک نتیجہ ہوتا ہے جو دنیا میں ہی مل جاتا ہے۔
تباہی سے بچنے کا طریقہ برے عمل سے توبہ ہے۔
 

وجی

لائبریرین
پاکستان فوج نے بھی وہی کیا جو ہمارے یہاں تھانیدار کرتے ہیں
آسان حل پھینٹی لگا کر پوچھ لو اور خود کچھ دماغ نہ لگاؤ
تحکیک نہ کرو بس ڈنڈے برساؤ اور کوئی نہ کوئی حل نکالو ۔
آفسوس ہماری افواج پاک سے پاکستان فوج بنتی جارہی ہے
اللہ خیر کرے آمین
 

وجی

لائبریرین
یہ ویڈیو شاید سوات کی ہے جنکو ایک طرف پاکستان فوج مارتی ہے تو دوسرے طرف نام نہاد طالبان
اور جی ایچ کیو کے حملے سے پہلے کی ہے


فخر نوید نے جو ویڈیو دیکھائی ہے وہ بھی پی این ایس مہران کے حملے سے پہلے کی ہے
 

فخرنوید

محفلین
یار ویڈیوز تو ایسی بہت سی ہیں۔ لیکن دل نہیں کرتا ہے۔ کہ سب کو دکھائی جائیں۔ بس اللہ رحم کرئے ہم لوگوں پر
 

Sarkar

محفلین
بلکل ٹھیک بات ھےان بزرگ کا کچھ بھی قصورھےپاک فوج کو کم از کم ان کیءمرکا توخیال کرناچاہیےتھا-
 

سویدا

محفلین
یہ بزرگ طالبان کے کمانڈر تھے
ان بزرگ نے جب اپنی عمر کا خیال نہ کیا تو فوج کیا خیال کرتی
 

سرفروش

محفلین
پاک فوج اب اتنی پاک بھی نہیں کہ اس کا ہر جرم معاف کردیا جائے۔ یہ لوگ دنیا میں تو ماورائے عدالت اس طرح کے کام تو کرسکتے ہیں مگر آخرت میں اللہ کی عدالت میں تو ذرہ برابر فعل کا حساب دینا ہوگا چاہے وہ جعلی طالبان ہوں یا فوجی جوان
 
Top