پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک بدھ 25 نومبر 2020

2109299-ISPR-1606292312-598-640x480.jpg

ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات، سرفراز علی، محمد علی اور سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔
 
Ali Baba

محفلین
مزہ تو جب ہے جب غفور صاحب کو X کور کا کمانڈر مقرر کیا جائے، اور ان کے پاس اب چار سال ہیں، شاید کسی وزیر اعظم کی نظرِ التفات پڑ ہی جائے چیف کے عہدے کے لیے۔
 
میرے خیال میں اگلا آرمی چیف جنرل فیض حمید ہو سکتے ہیں۔ پا غفور کے چانسز کم ہیں۔
 
یہ کسی کو بھی علم نہیں ہوتا۔ویسےجب موجودہ جنرل باجوہ صاحب فارغ ہونگے تو جنرل فیض حمید سنیارٹی میں شاید ٹاپ پر ہو کہ باجود صاحب کے جاتے جاتے درجن بھر لیفٹینٹ جنرلز ویسے ہی فارغ ہو رہے ہیں۔ پا غفور بھی اس وقت دوڑ میں ضرور شامل ہوگا، اور کیا جانے حالات کس کروٹ ہونگے نومبر 2022ء تک۔
 
ہائبرڈ بیج کے کامیاب تجربہ کے بعد اب صرف فصل کاٹنا باقی ہے۔ جب تک خان اعظم کا سافٹویر کرپٹ نہیں ہوتا، کمپنی تو یہی چلے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
& Lt Gen Asif Ghafoor, Inspector General Communication & Information Technology.

اور انسپکٹر جنرل سندھ کو ان کی ماتحتی میں دے دیا گیا۔
_غیر منقول
جنرل باجوہ نے اس واقعہ کی انکوائری وقت مقررہ پر پبلک کر دی۔ آپ کی جمہوری انقلابی سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ کدھر ہے؟ :)
 
ان کی رپورٹ بنی گالا کے مکین کی جانب اشارہ کررہی تھی لہٰذا اسے کروادیا گیا ہے شاید۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے اغواء کاروں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔ جذباتیت کا بہانہ بناکر کور دیا گیا۔
 
ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ پر بھی یہی الزامات لگے تھے کہ ان کا اشارہ وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم بادشاہ سلامت کی شہزادی صاحبہ کی طرف تھا۔ اس لئے ان کو بڑے صاحب یعنی جنرل راحیل شریف نے بچا لیا۔
 
اس وقت پیجز علیحدہ تھے۔ آج اسی صفحے پر یک کالمی خبر کے طور پر لاڈلا بھی موجود ہے۔
 
Top