سویدا
محفلین
http://arifkarim.no/Public/pak lotus.rar
السلام علیکم
ایک عدد فونٹ پیش خدمت ہے
اس فونٹ میںکوئی جدت یا ندرت نہیںہے سوائے اس کے کہ یہ ایک طفل مکتب نے تیار کیا ہے
اور اس کے پیچھے اصل ہاتھ برادرمحترم عارف کریم کا ہے جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی
فونٹ کرئیٹر سے لے کر وولٹ تک پہنچایا اور عملی طور پر سکھایا انہوں نے میرےساتھ وقت اور سرکھپایا اس پر میں
تہہ دل سے ان کا شکر گذار ہوں۔
میرے نزدیک اردو محفل اردو کمپوٹنگ کاایک مکتب ہے اور عارف کریم یہاںکے ایک بہترین استاذ
مکتب اور استاذ دونوںکا تہہ دل سے مشکور ہوں
اس قسم کے بہت سارے فونٹ محفل پر اس سے پہلے بھی موجود ہیں لیکن وہ میری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے
اس کی خاصیت صرف اتنی ہے کہ اس میںوولٹ کے ذریعے کافی سارے لگیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے
میںیہاں تک کیسے پہنچا یہ کہانی میرے حوالے سےجمیل نوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کی کہانی سے زیادہ ہی طویل ہے
یہاںسب ایک سے ایک ماہر فن موجود ہیں جن کے لیے میری کہانی داستان حمزہ ہی کی طرحہوگی
گذشتہ پانچ سال سے میںفونٹ سازی سیکھنے کی تلاش میںتھا کچھ ایسے لوگ جو یہ تمام چیزیں جانتے بھی تھے وہ مجھے منزل
تک جانے نہیںدے رہے تھےلیکن پتہ نہیںکیسے نیٹ گردی کرتے ہوئے میںاردو محفل پر آپہنچااور یہاںآپ سب کی
رہنمائی کی وجہ سے آج میںکامیاب ہوگیا۔
اس فونٹ میںمیری اپنی ذاتی دلچسپی تھی جس کی بناپراس کا انتخاب کیا تھا
یہ تو میںہرگز دعوی نہیںکرسکتا کہ میںفونٹ بنانا سیکھ گیا ہوںلیکن بہرحال یہ ایک ابتدائی کاوش ہے امید ہے کہ
آپ سب کو پسند آئی گی۔
دل تو یہ چاہ رہا تھا کہ اس فونٹ کا نام عارف کریم کے نام پر رکھوںلیکن ان کی قابلیت اور فن کو دیکھتے ہوئے یہ کام
بہت چھوٹا لگا مجھے
مدیر کی آخری تدوین: