نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جہاں پاک نستعلیق فونٹ کو ویب صفحات پر آزمایا جا رہا ہے، وہاں میں نے اسے ایک سی شارپ پروگرام میں استعمال کرنے کی کوشش کی اور نتیجہ کچھ حوصلہ شکن نکلا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے سی شارپ میں اردو کنٹرولز اور اردو ایڈیٹر پر کام شروع کیا تھا۔ میرا ارادہ اسی ایڈیٹر میں پاک نستعلیق فونٹ کا استعمال تھا۔ میں نے وژوئل سٹوڈیو کے فارم ڈیزائنر میں ایک ایڈٹ باکس کی فونٹ پراپرٹی میں پاک نستعلیق سیٹ کرنا چاہا تو ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ایرر آیا۔ میرے سسٹم پر پاک نستعلیق کا حالیہ ورژن (1.01) انسٹال ہوا ہوا ہے۔ محسن حجازی سے درخواست ہے کہ وہ اس جانب بھی توجہ کریں کہ اس کی کیا وجہ ہے؟