پاک نستعلیق فونٹ ریلیز نوٹس

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس پوسٹ میں پاک نستعلیق فونٹ کے ریلیز نوٹس اور اس کے نمونہ جات پوسٹ کر رہا ہوں۔
 

Attachments

  • pak_nastaleeq_beta_relase_notes_urdu.zip
    187.3 KB · مناظر: 256
  • pak_nastaleeq_beta_relase_notes_english.zip
    173.4 KB · مناظر: 435
  • sample_docs.zip
    150 KB · مناظر: 216

جیسبادی

محفلین
‭Thanks. Does not seem to work on Linux.
Checked on XP. Looks good. But also proves my assertion that Nastaliq is just not suited for the web. The "Nafees Web Naskh" is still the best on web. Even Tahoma is not bad. ‬
 

فرضی

محفلین
تمام اہلِ محفل کو السلام علیکم!
میری دیرینہ خواہش تھی کہ نستعلیق کا کوئ معیاری فانٹ انٹرنیٹ پر دستیاب ہو۔ آج یہ پوسٹ دیکھ کر نہایت خوشی ہوئ۔ فانٹ ڈاؤنلوڈ کر کے ٹرائ کیا۔ کچھ خامیاں ضرور ہیں لیکن سابقہ یونیکوڈ فانٹ سے کافی بہتر ہے ہے۔ امید ہے مستقبل میں اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ فانٹ چیٹ ونڈوز وغیرہ میں تو بہت خوب کام کرہا ہے لیکن جب م س ورڈ میں اردو متن پر اپلائ کیا جائے تو اردو متن ہی غائب ہوجاتا ہے۔ کوئ اور دوست ٹرائ کر کہ دیکھے کی یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہی ہے یا باقی لوگوں کو بھی پرابلم ہو رہی ہے۔
زندگی رہی تو پاک نستعلیق فانٹ کی بابت مزید گفتگو جاری رہے گی
 

قیصرانی

لائبریرین
فرضی نے کہا:
جب م س ورڈ میں اردو متن پر اپلائ کیا جائے تو اردو متن ہی غائب ہوجاتا ہے۔ کوئ اور دوست ٹرائ کر کہ دیکھے کی یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہی ہے یا باقی لوگوں کو بھی پرابلم ہو رہی ہے۔
زندگی رہی تو پاک نستعلیق فانٹ کی بابت مزید گفتگو جاری رہے گی
میں اسے استعمال کر رھا ہوں، اور میری فائل کوئی پونے دوسو صفحات تک پھیل چکی ہے۔ ابھی تک اس فانٹ نے کوئی مسئلہ نہیں‌کیا اور نہ ہی کوئی لفظ غائب ہوا ہے
 

محسن حجازی

محفلین
فانٹ کے کچھ مسائل مطابقت کے بھی ہیں ان میں فونٹ کا قصور نہیں، مثلا رینڈرنگ انجن کے درست ورژن کی فائلز کا ہونا وغیرہ۔ آفس ایکس پی اور اس سے متعلقہ مسائل پر کیسے قابو پانا ہے اس پر جلد ہی ایک پوسٹ کرتا ہوں۔
 
Top