بھائی۔ میں نے اور میرے ساتھی خلیل احمد اقبال نے 1988 میں صدف نامی سوفٹویر مکمل کیا۔ جوکہ 1998 تک 50،000 سے زیادہ لوگوں نے خریدا۔ میرا تعلق صرف نستعلیق کی ڈویلپمنٹ تک محدود تھا ۔ خلیل نے نسخ ورڈ پراسیسر لکھا اور میں نے نستعلیق کا فونٹ، دو عدد فونٹ فائلز میں بنایا۔ جوکہ بعد میں TrueType میں تبدیل کئے۔ اس میں استعمال ہونے والے کیریکٹر سیٹ کا نام - مابتا - رکھا، کہ اُس وقت - معیار اردو برائے ترسیل اطلاعات (مابتا) - نام کے کسی سٹینڈرڈ کا وجود نہیں تھا، اس سے پیشتر میں ایک اور کامیاب پروگرام مساعد العربی کے نام سے لکھ چکا تھا۔
اب آئیے نستعلیق کی لاجک کی طرف۔ میں نے جب نستعلیق کو سٹڈی کیا تو اندازہ ہوا کے کام کافی ہے لیکن آسان
ہے - تو میں نے وہ اصول دریافت کئے اور ایک Automatic Nastalique Character Shape Determinator Algorithm ڈویلپ کیا اور اس کا سورس کوڈ ایک سے زیادہ ڈویلپرز کو فراہم کیا۔ پہلا سورس کوڈ اسمبلر X86 میں لکھا تھا پھر اس کو بعد میں 1996 میں C لینگویج میں لکھا۔ یہ کوڈ دو عدد True Type فونٹس سے مناسب کیرکٹر منتخب کرتا ہے۔ جس نے مانگا اس کو یہ کوڈ فراہم کیا۔ فونٹس کی تدوین اور ان کو ملانے، انکا درست سایز دریافت کرنا بہت ہی دیدہ ریزی کا کام ہے۔ اور پھر اس کی لاجک لکھنا بھی اپنی جگہ ہے۔ جانب محسن صاحب نے یہی تمام کام خود سے کیا، داد دیتا ہوں۔ میرا ارادہ ہے کہ نستعلیق کا انجن کیسے کام کرتا ہے اس پر ایک تفصیلی مضمون لکھوں۔ گو کے یہ Unicode فونٹ بنانے میں مدد نہیں کرے گا لیکن کوڈ کی مدد سے سمجھانے سے یہ ٹکنالوجی اور نظریات عام ہو جائیں گے۔ اور اس زبان سے بلاشبہ دنیا کی سب سے خوبصورت اور دنیا کی دوسری بڑی زبان - پھر میری سب سے چہیتی زبان - کی ڈویلپمنٹ کا کام آسان ہوتا جائے گا۔ اس مضمون سے لوگوں کے بہت سے سوالات کے جواب بھی مل جائیں گے۔ میں نے دیکھا کہ جناب محسن، شاکر اور چند دوسرے حضرات نے بھی ایسا ہی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ اس نظریاتی مضمون میں Unicode میں استعمال ہونے والے مترادف نظریات شامل کرکے مدد سکیں تو بہت ہی خوش کن ہوگا۔ انشااللہ آج سے ہی اس پر کام شروع کرتا ہوں۔
جناب میں Open Type پر دسترس نہیں رکھتا- لیکن نستعلیق کے بنیادی نظریات کی وضاحت کر سکتا ہوں۔ امید ہے کی اس سے مدد ملے گی اور ڈویلپمنٹ میں آسانی رہے گی۔
تمام تر خلوص اور نکسار کے ساتھ عرض ہے کہ میری معلومات پرانی ہیں اور ممکن ہے جدید تقاضوں کو پورا نہ کریں۔ یہ ذہن میںرکھئیے کہ یہ سب کام 80 اور 90 کی دہاہیوں میں کیا گیا تھا، اس وقت بہت سی ٹکنالوجی موجود نہیں تھی۔ بہرحال جس طرح بھی مدد کرسکوں حاضر ہوں
والسلام