پاک نستعلیق ورژن 1۔1 جاری کر دیا گیا۔

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔
پاک نستعلیق بی ٹا ریلیز 1.10 میں مندرجہ ذیل عوامل میں بہتری کی گئی۔

خطوط وحدانی کا حجم متن کی مناسبت سے کر دیا گیا۔
حمزہ ء کا حجم متن کی مناسبت سے کر دیا گیا۔
بین الحروف وقفہ بڑھا دیا گیا ہے۔
نستعلیق کو اب بولڈ یا اٹالک نہیں کیا جا سکتا۔
ح کی ایک ابتدائی شکل حم حی، حھ، والی بدل دی گئی۔
ق اور و کے لیے علیحدہ ح کی شکل ڈال دی گئی ہے جیسے کہ حق اور جو۔
اللہ، صلی اللہ اور دیگر ترسیمہ جات ڈال دیے گئے ہیں۔
ب کی ر کے ساتھ جڑنے والی درمیانی شکل بدل دی گئی ہے جیسے کہ تیرے کیڑا میں۔
ب کی شکل الف، ک، گ، ل والی بدل دی گئی ہے۔ با بل بک بد وغیرہ۔
ر کی ایک اختتامی شکل بدل دی گئی ہے۔
ب کی ایک درمیانی شکل بدل دی گئی ہے۔
ل کی ایک درمیانی شکل لم بلی بلم بدل دی گئی ہے۔
م کی ایک درمیانی شکل بما شما والی بدل دی گئی ہے۔
ہ کی اختتامی شکل بدل دی گئی ہے۔ جیسے کہ بہ قلفہ وغیرہ میں۔

پاک نستعلیق کا اگلا اجراء انشاءاللہ 23 مارچ کو ہوگا جس میں کہ بہت نمایاں اور بنیادی تبدیلیا ں لائی جا رہی ہیں۔

والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات۔
ربط:
پاک نستعلیق فونٹ بیٹا ورژن 1.1 کی ڈاؤنلوڈ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جزاک اللہ خیر۔ اللہ تعالی آپ کودن دگنی اور رات چوگنی کامرانیاں عطا کرے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
اور جناب من گزارش ہے کہ اس میں انگریزی کے گلائف ڈال دیجیے گا اگلی اشاعت میں۔ اس طرح پاک نستعلیق کا آدھا حصہ فالج زدہ لگتا ہے۔
کئی بات مدون میں اور ویب پر اردو کے مابین انگریزی لکھنا پڑتی ہے ایک ہی فونٹ میں بہت گڑبڑ ہوجائے گی ایسے تو۔
 

رضا

معطل
السلام علیکم!
محسن بھائی اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
میں آپ کو میل کرنے ہی والا تھا کہ آّپ نے نئی ریلیز کیلئے 22 جنوری کا فرمایا تھا۔تو پہلے ہی اس دھاگے پر نظر پڑ گئی۔چلیں دیر آئے درست آئے۔
اب اللہ کرے کہ پاک نستعلیق ،نوری نستعلیق سے بھی بہتر ہوجائے اگلی ریلیز تک
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے اوپر کے پیغام سے اٹیچمنٹ ڈیلیٹ کرکے اس میں ڈاؤنلوڈ سیکشن کا ربط شامل کر دیا ہے جہاں میں یہ اپڈیٹ رکھ چکا ہوں۔

محسن، زبردست اور بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی تمہیں اسی ترقی کے سفر پر گامزن رکھے، آمین۔

پاک نستعلیق کے گزشتہ اور موجودہ ورژن میں ورژن نمبر کی خاصی بڑی چھلانگ (0.1 سے 1.1) نظر آتی ہے۔ :) اب دوستوں کا انتظار ہے کہ وہ کب اس فونٹ پر طبع آزمائی کرکے اپنی آراء سے آگاہ کرتے ہیں۔

والسلام
 

رضا

معطل
محسن حجازی نے کہا:
پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔
پاک نستعلیق بی ٹا ریلیز 1.10 میں مندرجہ ذیل عوامل میں بہتری کی گئی۔
اللہ، صلی اللہ اور دیگر ترسیمہ جات ڈال دیے گئے ہیں۔
والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات۔
میں نے نیا ورژن انسٹال کیا ہے۔ لیکن اس میرے پاس تو پہلے ہی کی طرح ہے۔
اگر کسی اور رکن کے پاس اللہ اور صلی اللہ کے ترسیمہ جات کام کررہے ہوں تو وہ بتادیں۔تاکہ میں فونٹ کو دوبارہ انسٹال کرلوں۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضا، کیا آپ نے نیا ورژن انسٹال کرنے سے پہلے پرانا ورژن ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ براؤزر کو ایک مرتبہ کلوز کرکے دوبارہ سٹارٹ کرکے دیکھیں۔ میرے خیال میں یہ انسٹرکشنز بھی علیحدہ سے ایک readme.txt یا اس طرح کی کسی فائل میں شامل ہونی چاہییں۔
 

رضا

معطل
جی میں نے حذف کرکے پھر ہی انسٹال کیا تھا۔
براؤزر اور دیگر پروگرامز میں بھی چیک کیا ہے۔
کیا آپ کے پاس یہ ترسیمہ جات کام کررہے ہیں؟؟؟
ترسیمہ جات ڈالنے سے میں یہ سمجھا ہوں کہ جس طرح ان پیج میں نوری نستعلیق میں لفظ اللہ(یا جیسے <<یہ لکھا ہوا ہے شد کھڑی زبر اور گول ہ) لکھا جاتا ہے اسی طرح ہی پاک نستعلیق میں کردیا گیا ہو۔لیکن اس طرح نہیں ہے بلکہ پہلے ہی کی طرح ہے۔
 
جزاک اللہ محسن

کچھ اور تو نہیں البتہ خبر کی تاریخ 16 فروری 2007 آ رہی ہے جو کسی غلطی کی وجہ سے آ گئی ہے اسے درست کر لیں تاکہ بعد میں سند رہے اس ورژن کی درست تاریخ کی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ڈاٶن لوڈ کر کے انسٹال تو کر لیا ہے اپ اسے استعمال کر کے دیکھتے ہیں
اللہ کریم محسن بھوپالی کو اجر خیر دے
آمین
 

رضا

معطل
السلام علیکم
شکر ہے شاکر بھائی محفل پر آپ کی زیارت تو ہوئي۔
ترسمیہ جات والا مسئلہ بھی چیک کیجئے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
ورژن نمبر میں ایک دم بڑی تبدیلی کی وجہ بہت زیادہ تبدیلیاں ہیں ورنہ شاید مائنر انکریمنٹ ہی کر دیتے۔ دیگر یہ کہ جن ترسیمہ جات کا میں نے ذکر کیا انہیں درج ذیل کوڈ پوائنٹ نمبر دیے گئے ہیں:-
للہ:- FDF2
صلی اللہ علیہ وسلم:-FDFA
بسم اللہ الرحمن الرحیم:- FDFD
جل جلالہ:- FDFB
ان کے لیے آپ کو اپنے تختہ کلیدی پر جگہ دینی ہوگی۔ وقت کی کمی کے باعث میں نے اپنا کلیدی تختہ بھی تبدیل نہیں کیا جیسے ہی کرتا ہوں تو آپ حضرات کو روانہ کرتا ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
مزید برآں لاطینی معطل رکھنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اس کی جگہ آپریٹنگ سسٹم کی فال بیک گلائف رینڈرنگ پر معاملہ چھوڑا گیا ہے۔
 

حنا فیصل

محفلین
سلام

اسلام و علیکم پہلے تو مبارک باد پیش کر رہی ہوں
حالانکہ کہ اس کو استعمال نہیں کیا

وجہ صرف یہ ہے کہ یہ ڈائون لوڈ تو ہو جا تا ہے مگر انسٹال نہیں ہوتاوجہ شاید کوئی ایکسٹینش نہ ہے
مدد درکار ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
سلام

حنا فیصل نے کہا:
اسلام و علیکم پہلے تو مبارک باد پیش کر رہی ہوں
حالانکہ کہ اس کو استعمال نہیں کیا

وجہ صرف یہ ہے کہ یہ ڈائون لوڈ تو ہو جا تا ہے مگر انسٹال نہیں ہوتاوجہ شاید کوئی ایکسٹینش نہ ہے
مدد درکار ہے
اس فائل کو اتار کر ان زپ کیجئے اگر یہ زپ شدہ ہے تو۔ پھر اس کے بعد اس فائل کو ونڈوز کے اندر فانٹس کے فولڈر میں‌کاپی کردیں۔ کام کرے گا
 
Top