محسن حجازی
محفلین
پاک نستعلیق کو اب تک تو آپ سکرین شاٹس میںہی دیکھتے آئے ہیں اب پیش خدمت ہے ایک مکمل دستاویز پی ڈی ایف فارمیٹ میں۔ یہ ایک افسانہ ہے جسے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں تیار کیا گیا ہے۔
فونٹ میں نقطہ جات کے علاوہ بڑی یہ پر ختم ہونے والے ایسے مرکبات جن کی لمبائی چار اور پانچ تک ہو، پیچھے جا ٹکراتے ہیں۔ اس مسئلے پر کام ہو رہا ہے۔
مزید برآں کچھ اشکال میرے ذاتی خیال میں خوبصورت نہیں لیکن فی الوقت، پہلے ورژن کے اجراء تک اشکال میں ترمیم کا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس طرح کے معاملات بعد کی ریلیزز میں حل کیے جائیں گے۔
مائکروسافٹ ورڈ میں اس 9 صفحے کی دستاویز ٹائپ کرتے ہوئے بالکل ایسے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے کہ انگریزی ٹائپ کر رہے ہوں وہ نفیس نستعلیق والے اڑاؤ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح اگر آپ تیزی سے سکرول اپ اور ڈاؤن کریں تب بھی کسی قسم کی fluctuation محسوس نہیں ہوتی اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ نستعلیق نہیں بلکہ انگریزی میں لکھے ہوئے متن پر کام کر رہے ہیں! (الحمداللہ ثم الحمداللہ فاثم الحمداللہ!)
فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ربط پر جائیے۔ فائل کا نام ہے Afsaana.pdf
http://groups.yahoo.com/group/paktype/files
میں نے اس فی الوقت پاک ٹائپ کے فورم پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اردو ویب پر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیسے فائل رکھوں سو بس وہیں اپلوڈ کر دی ہے آپ میں سے جو حضرات پاک ٹائپ کے ممبر ہیں انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔