پا کستانی شائر

دوست

محفلین
کہیں آپ کی مراد لنکا شائر وغیرہ سے تو نہیں۔
آپ کے منہ سے پاکستانی شائر سن رہا ہوں کیا کوئی اور بھی کاؤنٹی پیدا ہوگئی ہے اس نام سے انگلینڈ میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور متاسر کیا چیز ہے؟؟؟؟
لفظ متاثر ہوا کرتا ہے۔ :arrow: :arrow: :arrow: :arrow:
اور اب آپ کی بات کا جواب۔
مجھے آپ کا اردو کا اس طرح حلیہ بگاڑنا بہت ہی برا لگا تھا۔ :?
پاکستانی شعائر بے شک متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کوئی کیوں پاکستانی شعائر اپنائے گا۔ جبکہ آج کل جو سب سے بڑا جن ہے اس کا نام ہی حب الوطنی ہے۔ لوگ مطالعہ کرنا اور جاننا پسند کرتے ہیں لیکن انھیں اپنی روایات اور شعائر پر فخر ہوتا ہے۔ یہ پاکستانی ہی ہیں جو دوسروں کی تمام بری بھلی باتیں اپنا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ہور کجھ۔
براہ کرم اپنی اردو ٹھیک کریں۔دل کو کھچ پڑتی ہے جب آپ اردو کا تیا پانچا کرتے ہیں لگتا ہے پہلی بار اصلی اردو لکھ رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، یہ غالباً پاکستانی شاعر کہنا چاہ رہے ہیں۔ یہ ایک اردو ویب سائٹ چلا رہے ہیں جو کہ تصویری اردو پر مشتمل ہے۔ لگتا ہے ابھی انہیں تحریری اردو پر مہارت حاصل نہیں ہوئی۔
 

دوست

محفلین
اوہ یہ بھی ٹھیک ہے۔
شاعر تو یہاں سارے ہیں۔
تو متاثر کیوں نہ ہوگی دنیا ان سے۔ :lol: :lol: :lol:
 

zulfiqar_rzv

محفلین
مولا کے کرم سے میری اردو قدرے بہتر ہے

محترم جناب دوست صاحب مولا کے کرم سے میری اردو قدرے بہتر ہے
اصل میں میرا سوال کا مطلب یہ تھا کے کیا پاکستانی شاعر(پاکستانی شعراع اس لیے کے یہاں زیادہ تر پاکستانی ہیں) کی شاعری میں حقیقت کتنی ہے اور خواب و خیال کتنے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مولا کے کرم سے میری اردو قدرے بہتر ہ

zulfiqar_rzv نے کہا:
اصل میں میرا سوال کا مطلب یہ تھا کے کیا پاکستانی شاعر(پاکستانی شعراع اس لیے کے یہاں زیادہ تر پاکستانی ہیں) کی شاعری میں حقیقت کتنی ہے اور خواب و خیال کتنے ہیں؟
بھائی جی، شاعری کا اثر تو تب ہوگا کہ جب اس میں‌کچھ کہا جائے گا۔ ہماری روز مرہ کی شاعری تو عشقیہ باتوں‌ تک ہی محدود رہ گئی ھے جو خوب گل بھی کھلا رھی ھے۔ بقول دوست بھائی، مردہ محبوب کی قبر کھودنے تک کی نوبت آجاتی ہے (اصل فقرہ میرے ذہن سے اتر گیا ھے)۔ دوسرا اردو شاعری کو پڑھنے والے اردودان طبقہ جہاں بھی رہے، ہے تو پاکستانی یا ھندوستانی ہی، اس لئے انھوں نے عشقیہ شاعری سے کیا لینا دینا۔ اقبال اور غالب دونوں‌پاکستان بننے سے قبل انتقال فرما گئے تھے :(
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
آپ تو اس کا حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔ اب اپنی نئی پوسٹ کو ہی لے لیں۔
zulfiqar_rzv نے کہا:
السلام علیکم سب دوستون کو اگر سیفی بھا ی آپ بتانا پسند کریں تو شاید کوی مل جا ے :shock:
دوست بھائی، نئے دوست کی حوصلہ افزائی اچھی بات ہے۔ اگر انھوں‌نے غلطی کی ہے تو اسے آرام سے بتائیں۔ طنز کرنے سے کیا ہوگا، سوائے اس کے کہ نیا دوست بددل ہو کر چلا جائے گا :( یا پھر انہیں پی ایم میں سمجھا دیں۔ باقی آپ سینئر ممبر ہیں، دیکھیں جو آپ کو مناسب لگے
 
Top