پتا نہیں مجھے کہنا چاہیے کہ نہیں

junaid

محفلین
شاید مجھے یہ بات کہنی نہیں چاہیے لیکن پھر بھی ضرور کہوں گا۔
دراصل کافی دن پہلے میں نے اپنی ساثٹ پر اردو فورم شامل کیا تھا لیکن user نا ملے اور میں نے فورم بند کر دیا اور یہئ حال میری باقی سائٹ کا ہے لیکن میں اسے بند اس لیے نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا شوق ہے۔ اس لیے آپ سب سے میری درخواست ہے کہ جتنا وقت آپ انٹرنیٹ پر خرچ کرتے ہیں اس میں سے زیادہ نہیں صرف 5 منٹ میری سائٹ پر خرچ کریں۔ یہ 5 منت میرے لیے بہت قیمتئ ہوں گے۔
میری سائٹ کا پتہhttp://www.alamgirian.net ہے۔
شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جنید، یہاں اپنی سائٹ کی تشہیر کرنے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی بھی کمیونٹی سائٹ بنانا کافی محنت اور وقت طلب کام ہے۔ انٹرنیٹ پر لاکھوں کی تعداد میں فورم موجود ہیں اور کوئی نئی فورم اسی وقت مقبول ہو سکتی ہے جب اس میں کوئی جدّت پائی جائے۔ فورم کے آغاز میں خود آپ کو کافی فعال رہنا چاہیے اور کوالٹی کونٹینٹ پوسٹ کرنا چاہیے تاکہ فورم پر ایکٹیویٹی نظر آئے۔ کمیونٹی سائٹ بنانے اور اسے فروغ دینے سے متعلق انٹرنیٹ پر بھی آپ کو کئی مفید روابط مل جائیں گے۔ ذیل کے ربط پر بھی آپ کو اس سے متعلقہ معلومات مل جائیں گی۔

The Admin Zone
 

قیصرانی

لائبریرین
junaid آپ کی سائٹ تو انگریزی میں ہے نا؟ یا اردو کا الگ سے کوئی سیکشن موجود ہے؟
 

junaid

محفلین
نبیل بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔
میں نے اردو فورم رکھا تھا لیکن ممبر نہ ملے اس لیے میں نے ختم کر دیا لیکن اگر آپ کا تعاون ملے تو انشاء اللھ دوبارہ پیش خدمت ہو گا۔
 

MyOwn

محفلین
اردو سائٹ بنانا ایک مشکل امر ہے لیکن کامیاب ہو جاتا ہے۔ پاک نیٹ کی مثال سب کے سامنے ہے ایک سال پہلے ہم نے سائٹ کو اوپن کیا تھا اور اج ہم ایک کافی بڑی کمیونٹی ہیں۔۔۔ شائد محفل کے بعد سب سے بڑی اردو کی کمیونٹی۔۔۔

والسلام
 
Top