پتھر کی طرح اگر میں چپ ہوں

نیلم

محفلین
پتھر کی طرح اگر میں چپ ہوں.
تو یہ نہ سمجھ کہ میری ہستی
بیگانہ شعلہ وفا ہے
تحقیر سے نہ یوں دیکھ مجھ کو
اے سنگ تراش ! تیرا تیشہ
ممکن ہے ضرب اولین سے
پہچان سکے کہ میرے دل میں
جو آگ تیرے لئے دبی ہے
وہ آگ ہی میری زندگی ہے

شاعر : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد فراز
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھیا جواب نہیں آیا آپ کی طرف سے :)
کیا جواب دیتا؟ تم نے بتا کر علم میں اضافہ فرما دیا تھا
اور آج یقیناً ارم ناز صاحبہ کے تعارفی دھاگے کا عنوان پڑھ کے تمہیں یہ دھاگا یاد آیا ہو گا جسے تم یہ مراسلہ لکھ کے اوپر بھی لے آئیں۔۔۔ شاواشے :laughing:
 
سوال پوچھ کے آپ نے اتنے تجسس میں ڈال دیا اور جب میں نے سوال پوچھا تو مسٹری پھیلا دی ،،جواب ندارد:p
اور پھر میں بھی بھول گئی ۔۔لیکن آج ارم سس کے تعارف کا عنوان دیکھ کے دوبارہ سے یاد آگیا :p
 
فاتح

لائبریرین
سوال پوچھ کے آپ نے اتنے تجسس میں ڈال دیا اور جب میں نے سوال پوچھا تو مسٹری پھیلا دی ،،جواب ندار :p
اور پھر میں بھی بھول گئی ۔۔لیکن آج ارم سس کے تعارف کا عنوان دیکھ کے دوبارہ سے یاد آگیا :p
دراصل میں نے پہلے نہیں پڑھی تھی یہ نظم۔۔۔ اس لیے حیرت ہوئی کہ کیا واقعی فراز کی ہے۔۔۔
اور جب تم نے سوال پوچھا تو میرے پاس کوئی جواب ہی نہیں تھا کیونکہ میں دیکھ ہی نہیں پایا فراز کے مجموعہ ہائے کلام تو جواب کیا دیتا :)
 
ٹھیک
اب معلوم ہوگیا ،،بہت شکریہ :)
 
Top