پتے کی پتھری

قیصرانی

لائبریرین
پتے کی پتھری، وجوہات، علامات، علاج وغیرہ کے بارے کچھ تفصیلات اگر کوئی دوست شئیر کر سکیں؟ انگریزی وکی پیڈیا دیکھ چکا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوم نہیں باجو، وہی پیٹ کا درد چل رہا تھا پرسوں سے کل رات تک۔ ایک دوست نے فرمایا ہے کہ یہ ڈاکٹر منحوس کب جانیں گے کہ یہ درد پتے کی پتھری کا ہے۔ جبکہ "منحوس " ڈاکٹروں کا خیال شریف تھا کہ گردے کی پتھری ہے۔ آئسو ٹوپ ٹیسٹ کلئیر ہوا۔ اب لے دے کے یہی ایک رہ جاتی ہے تو میں نے سوچا کہ اپنا "جنرل نالج" ہی بڑھا لوں
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے ناقص علم کے مطابق تو پِتّہ پسلیوں کے درمیان جو وی بنتی ہے اسکے درمیان ہوتا ہے اگر آپ کو وہاں درد ہے تو پتے کا ہوگا اور اگر کہیں نیچے ہے تو پھر شائد گردے کا -
 
تیشہ

محفلین

:(

جیسے میرے بھی دل سے درد اٹھتا ہے ۔ اٹھتے ،بیٹھتے ، آتے ، جاتے کسی بھی وقت پانچ یا دس سیکنڈ کے لئے اک درد کی لہر سی شدید :confused: اور میرے بھی سارے ٹیسٹ کلئیر ہیں ، نا شوگر ہے ، نا ہی کچھ اور تکلیف ہے ۔ سی ، ٹی سکین بھی کلئیر ہے ۔ میرے بھی ڈاکٹر کو سمجھ نہیں آرہی میرے درد کی ۔ :confused:
اب دو ٹیسٹ باقی ہیں آرہے ہیں قریب :confused: ،
آپ اپنے ڈاکٹر سے بولئے سارا چیک اپ ٹھیک سے کریں ، پتا تو چلے درد کس چیز کا ہے چھوٹے بھا :confused: نکمے ڈاکٹر ۔ :rolleyes:
 
مجھے جو درد ہوتا ہے وہ اس وی سے نیچے اور ناف کے اوپر اور کبھی کبھار ارد گرد ہوتا ہے۔ آئسو ٹوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ سارا یورینیری سسٹم ماشاء اللہ درست ہے۔ کوئی پتھری یا دیگر ایبنارمیلیٹی بھی نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
:(

جیسے میرے بھی دل سے درد اٹھتا ہے ۔ اٹھتے ،بیٹھتے ، آتے ، جاتے کسی بھی وقت پانچ یا دس سیکنڈ کے لئے اک درد کی لہر سی شدید :confused: اور میرے بھی سارے ٹیسٹ کلئیر ہیں ، نا شوگر ہے ، نا ہی کچھ اور تکلیف ہے ۔ سی ، ٹی سکین بھی کلئیر ہے ۔ میرے بھی ڈاکٹر کو سمجھ نہیں آرہی میرے درد کی ۔ :confused:
اب دو ٹیسٹ باقی ہیں آرہے ہیں قریب :confused: ،
آپ اپنے ڈاکٹر سے بولئے سارا چیک اپ ٹھیک سے کریں ، پتا تو چلے درد کس چیز کا ہے چھوٹے بھا :confused: نکمے ڈاکٹر ۔ :rolleyes:

ہممم، باجو یہ تو ہے۔ میرا یہی خیال ہے کہ پاکستان کا چکر لگا لوں۔ ادھر جلدی اور بہتر علاج ہو جائے گا۔ یہاں تو انتظار اتنا لمبا ہوتا ہے کہ کیا بتاؤں۔ آئسو ٹوپ ٹیسٹ کے لئے مہینے تک انتظار کرنا پڑا اور وہ بھی دوسرے شہر کے ہسپتال ریفر کیا گیا تھا :( آپ بھی پاکستان چکر لگا کر ادھر سے چیک اپ کرا لیں
 
خرم

محفلین
اللہ کریم شفاء عطا کریں۔ علاج کروانے میں سُستی نہ کیجئے خواہے یہیں ہو خواہے پاکستان میں۔
 
نہیں چھوٹے بھا ، ہمارے ساتھ ایسا کوئی مسلہ نہیں ، مجھے کوئی اپوائنمٹ چاہئیے ہوتی ہے یا سرجری ، یا ارجنٹ ٹیسٹ تو ، میرا جی ۔ پی (ڈاکٹر) پاکستانی ہی ہیں ، کشمیر کا ، وہ بہت اچھا ڈاکٹر ہے ۔ سو مجھے کبھی بہت انتظار نہہیں کرنا پڑتا ، ڈاکٹر ملک خود ہی ہاسپٹل والوں کو لکھ دیا کرتا ہے ۔ اور زیادہ انتظار اگر ہو تو میں ڈاکٹر کے پاس جاکر اسے بولتی ہوں تو وہ پھر ارجنٹ کروا دیا کرتا ہے ۔
پاکستان تو میں ، مرتی مر جاؤں :grin: مگر کبھی نا جاؤں ، نا مجھے وہاں کے ڈاکٹروں کی ڈاکٹری پر بھروسہ ہے نا ہی میں مانتی ہوں ،، شاید وجہ یہی ہو کہ بہت بہت عرصے سے کبھی پاکستان کے علاج ، ڈاکٹر نہیں آزمائے شاید :confused:
مگر مجھے اپنے ادھر کے ہی ڈاکٹر ، اور علاج پسند ہیں :grin:
آپ جائیے اور آپنا کروا کر آئے ۔ میری دعا ہے اللہ آپکو صحت و تندرستی دے ۔
care2.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ کریم شفاء عطا کریں۔ علاج کروانے میں سُستی نہ کیجئے خواہے یہیں ہو خواہے پاکستان میں۔

بہت شکریہ خرم بھائی

نہیں چھوٹے بھا ، ہمارے ساتھ ایسا کوئی مسلہ نہیں ، مجھے کوئی اپوائنمٹ چاہئیے ہوتی ہے یا سرجری ، یا ارجنٹ ٹیسٹ تو ، میرا جی ۔ پی (ڈاکٹر) پاکستانی ہی ہیں ، کشمیر کا ، وہ بہت اچھا ڈاکٹر ہے ۔ سو مجھے کبھی بہت انتظار نہہیں کرنا پڑتا ، ڈاکٹر ملک خود ہی ہاسپٹل والوں کو لکھ دیا کرتا ہے ۔ اور زیادہ انتظار اگر ہو تو میں ڈاکٹر کے پاس جاکر اسے بولتی ہوں تو وہ پھر ارجنٹ کروا دیا کرتا ہے ۔
پاکستان تو میں ، مرتی مر جاؤں :grin: مگر کبھی نا جاؤں ، نا مجھے وہاں کے ڈاکٹروں کی ڈاکٹری پر بھروسہ ہے نا ہی میں مانتی ہوں ،، شاید وجہ یہی ہو کہ بہت بہت عرصے سے کبھی پاکستان کے علاج ، ڈاکٹر نہیں آزمائے شاید :confused:
مگر مجھے اپنے ادھر کے ہی ڈاکٹر ، اور علاج پسند ہیں :grin:
آپ جائیے اور آپنا کروا کر آئے ۔ میری دعا ہے اللہ آپکو صحت و تندرستی دے ۔
care2.gif

باجو، وہ ڈاکٹر بھی تو پاکستانی ہی ہوا نا جو کشمیری ہے :) مجھے پاکستانی ڈاکٹروں پر زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ تجربہ یہی ظاہر کرتا ہے۔ ویسے فننش ہسپتالوں میں ہائی جین کا معیار بہت اعلٰی ہے
 
تیشہ

محفلین
بہت شکریہ خرم بھائی

باجو، وہ ڈاکٹر بھی تو پاکستانی ہی ہوا نا جو کشمیری ہے :) مجھے پاکستانی ڈاکٹروں پر زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ تجربہ یہی ظاہر کرتا ہے۔ ویسے فننش ہسپتالوں میں ہائی جین کا معیار بہت اعلٰی ہے

ہاں پر پاکستان تو نہیں ہے ناں :grin: ،
آپکو پتا تو ہے مجھے تو ایسے ہی چڑ ِ ہوجاتی ہے ان پاکستانیوں سے جو پاکستان ہیں ۔ :( اسی لئے شاید میں نقص تلاشتی رہتی ہوں :grin:
خیر آپ جائیے ، خیر سے جائیے ، خیر سے آئیے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کہیں آپ کو appendix تو نہیں :confused:

جی اپینڈیسائٹس کی کوئی علامت نہیں ملتی۔ اپینیڈیسائٹس میں دو باتیں اہم ہیں۔ ایک تو یہ کہ جب پیٹ کو دبائیں گے تو چھوڑتے وقت درد بڑھ جائےگا، دباتے وقت نہیں۔ دوسرا جب مریض پشت کے بل لیٹا ہوا ہو تو دائیں ٹانگ کو اٹھا کر پیٹ کے قریب لانے کی کوشش نہیں‌ کر سکے گا کہ اس سے درد کی شدت بہت بڑھ جاتی ہے

اپینڈیسائٹس کا درد عموماً بالکل دائیں جانب کولہے کی ہڈی کے قریب سے شروع ہو کر بتدریج ناف سے دو انگل دائیں جانب تک آ کر ٹھہر جاتا ہے

ایک فننش ٹوٹکا ہے کہ جب بھی اپینڈیسائٹس کا درد شروع ہو تو ٹھنڈے پانی میں‌ تولیہ بھگو کر پیٹ پر ڈال دیں۔ کچھ دیر تک ایسے کرتے رہنے سے درد ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی اپینڈیسائٹس بھی

اپینڈیسائٹس میں عموماً پہلے پین مینیجمنٹ کی جاتی ہے، ساتھ اینٹی بائیوٹک بھی۔ جب کنڈیشن سیٹل ڈاؤن ہو جائے تو آپریٹ کیا جاتا ہے۔ فزیشن ٹو سرجن یہ فرق ہو سکتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاں پر پاکستان تو نہیں ہے ناں :grin: ،
آپکو پتا تو ہے مجھے تو ایسے ہی چڑ ِ ہوجاتی ہے ان پاکستانیوں سے جو پاکستان ہیں ۔ :( اسی لئے شاید میں نقص تلاشتی رہتی ہوں :grin:
خیر آپ جائیے ، خیر سے جائیے ، خیر سے آئیے ۔

شکریہ باجو، کیا پتہ امریکی ڈاکٹر ہی کچھ تلاش کر لیں؟ ظاہر ہے کہ ہیلتھ انشورنس سے کچھ تو فائدہ لیا جائے؟
 
Top