نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد نوری نستعلیق پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز کرنا ہے۔ میں اس پوسٹ میں ٹیم ورک کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کروں گا اور آپ دوستوں سے میری درخواست ہوگی کہ اس سلسلے سے یہاں اپنی آراء سے آگاہ کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ میں اپنی معلومات کے مطابق اس موجودہ سٹیٹس کے بارے میں لکھوں گا جس کو ڈیویلپمنٹ کا نقطہ آغاز بنایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ میں کچھ جگہ آپ دوستوں کے ساتھ ذاتی پیغامات میں کی گئی گفتگو کا حوالہ بھی دوں گا۔ چونکہ یہ پرائیویٹ فورم ہے، اس لیے اس میں کوئی ہرج نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ میں سے کسی دوست کو کسی بات پر اعتراض ہو تو مجھے فوراً اس کے بارے میں بتائیں۔ یہاں میں ایک مرتبہ پھر یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ اس پراجیکٹ کے سلسلے میں فی الحال رازداری سے کام لیں، لیکن آپس میں انشاءاللہ کھل کر گفتگو ہوگی۔
میں نے کچھ عرصے سے آپ سب دوستوں سے وقتاً فوقتاً ذاتی پیغامات کے ذریعے اور ٹیلی فون پر فونٹ ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں عمومی گفتگو کرتا آیا ہوں اور اسی دوران نوری نستعلیق فونٹ کے سلسلے میں بھی بات ہوتی رہی ہے۔ اس فونٹ کا ذکر میں نے پہلی مرتبہ محسن کی زبانی سنا تھا۔ ظہور سولنگی نے نوری نستعلیق فونٹکے ذریعے کچھ پی ڈی ایف بھی فراہم کی تھیں۔ نوری نستعلیق فونٹ محسن کا برین چائلڈ تھا جسے بعد میں شعیب نواز اور ظہور سولنگی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا تھا لیکن یہ فونٹ مکمل ہونے کے باوجود کبھی جاری نہیں ہوا۔ اس فونٹ کے اجراء میں تاخیر اور اس کو ہمیشہ کے لیے سرد خانے میں ڈالنے کا ذمہ دار جو بھی تھا، یہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ میں اس کی تفصیل میں جا کر اپنا اور آپ کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ مختصر اتنا کہ اتنی محنت ضائع چلی گئی اور اس سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچا۔ بہرحال میں اس کا مثبت پہلو یہ دیکھتا ہوں کہ اب ہم خود سے اس فونٹ کو تیار کریں گے جس سے نہ صرف ہمیں نوری نستعلیق فونٹ دستیاب ہو جائے گا بلکہ اس طرح نئے پراجیکٹس کے آئیڈیا بھی جنم لے سکتے ہیں۔ مجھے اس پراجیکٹ کی کامیابی کی قوی امید اس لیے بھی ہے کہ ہم نے جو ٹیم اکٹھی کی ہے اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹائپوگرافی کے میدان میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ذیل میں میں ان پیج کے لگیچرز کو اوپن ٹائپ کے سانچے میں ڈھالنے کی ان کاوشوں کا ذکر کر رہا ہوں جن کا مجھے علم ہے۔
- جیسا کہ میں اوپر ذکر کر چکا ہوں، محسن حجازی اور ان کے مرکز فضیلت کے رفقاء کار نے پاک نوری نستعلیق فونٹ تشکیل دیا۔ پاک نوری نستعلیق کے لیے نستعلیق نما فونٹ کے سورس کو استعمال کیا گیا۔ میری ذاتی رائے میں نستعلیق نما کا نوری نستعلیق کے ساتھ استعمال مخمل میں ٹاٹ کے پیوند کے مترادف ہے۔ جو الفاظ ان پیج کے لگیچرز میں نہیں ملتے، وہ نستعلیق نما میں ظاہر ہوتے ہیں۔ حتی کہ کسی حرف پر اعراب لگانے سے بھی وہ لفظ نستعلیق نما میں ظاہر ہونے لگتا ہے۔
- جواد نے جوہر نستعلیق فونٹ کو بنیاد بنا کر اس میں ان پیج کے لگیچر شامل کرنے کا آغاز کیا اور اسے امبر نستعلیق کا نام دیا، لیکن اس فونٹ کو انہوں نے بوجوہ ریلیز نہیں کیا۔ اس کی وجہ شاید اس فونٹ کی پرفارمنس پرابلمز تھیں۔ میری معلومات کے مطابق وہ اسی طرز کے ایک اور فونٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں نوری نستعلیق کی بجائے کسی اور طرز کے ترسیمے شامل کیے جا رہے ہیں۔
- آج سے کافی عرصہ قبل فاروق بھائی سے میری بات ہوئی تھی تو انہوں نے بھی ذکر کیا تھا کہ وہ اپنے زیر انتظام ان پیج کے ترسیموں کو اوپن ٹائپ کی ٹیبلز میں فٹ کروا رہے ہیں۔ اس کے کرنٹ سٹیٹس کے بارے میں وہ خود زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔
میں آپ سب دوستوں کے ساتھ رابطے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمیں نوری نستعلیق فونٹ ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں اسی ٹریک پر چلنا چاہیے جو کہ محسن اور ان کے رفقاء کار نے اپنایا تھا۔ اسی لیے میری تجویز ہے کہ محسن ہی اس پراجیکٹ کے ٹیکنیکل لیڈ بنیں۔ محسن کے ذہن میں پہلے سے اس پراجیکٹ کا ورک فلو موجود ہے۔ وہ اب اس ورک فلو کے بارے میں یہاں بات کر سکتے ہیں جس کو بنیاد بنا کر اس پراجیکٹ کی پلاننگ کی جا سکتی ہے۔
ہمارے سامنے پہلا ایشو ایک ایسے سانچے کی ضرورت ہے جسے بنیاد بنا کر نوری نستعلیق کے ترسیموں کو اوپن ٹائپ کے سانچے میں ڈھالا جا سکے، یعنی ہمیں کسی نستعلیق فونٹ کا سورس درکار ہے۔ محسن یہاں پاک نستعلیق کا سورس فراہم کر دیں گے۔ پاک نستعلیق کی اشکال اگرچہ تسلی بخش نہیں ہیں لیکن اس کا وولٹ ورک کم حجم کا ہے۔ اس کے علاوہ عارف کریم ذکر کر رہے تھے کہ وہ جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسے یہاں فراہم کریں۔ ان کے کہنے کے مطابق جوہر نستعلیق کے وولٹ ورک میں اشکال نقطوں کے بغیر شامل کی گئی ہیں۔ وہ ایک مرتبہ جوہر نستعلیق یہاں فراہم کر دیں تو باقی دوست اس کا جائزہ لے سکیں گے۔ یہ فیصلہ بھی آپ دوستوں کو کرنا ہے کہ کس نستعلیق فونٹ کو نوری نستعلیق فونٹ کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے۔
محسن نے ذکر کیا تھا کہ نوری نستعلیق کے ترسیموں کو اوپن ٹائپ ٹیبلز میں فٹ کرنے کے لیے پہلے انہیں ٹائپ کرنا اور پھر کسی پروگرام سے ان کے لک اپ جنریٹ کروانا ضروری ہیں۔ بعد میں ان look ups کو اس فونٹ کے سورس میں شامل کر دیا جائے گا جسے اس کے فال بیک طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا کہ ہمیں 20،000 کے قریب ترسیمے ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کرلپ کی سائٹ پر ان ترسیموں کی سافٹ کاپی موجود ہے جن میں 18،000 ترسیمے ٹائپ کیے گئے ہیں۔ پہلے اس کا جائزہ لینا مناسب ہوگا کہ اس کے استعمال سے ہمارے کام میں کتنی بچت ہو سکتی ہے۔ میں محسن سے درخواست کروں گا کہ مزید تکنیکی تفاصیل اور ورک فلو کے بارے میں اپنے ارشادات پیش کریں۔
جہاں تک ٹیم ورک کا تعلق ہے تو میں اس پراجیکٹ کی عمومی نگرانی کروں گا اور اس کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کروں گا۔ مجھے پروگرامنگ میں بھی معمولی مہارت حاصل ہے۔ اگر کوئی ٹول وغیرہ لکھنے کی ضرورت پیش آجائے تو میں بخوشی یہ کام کرنے کو تیار ہوں گا۔ جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، اس پراجیکٹ کے ٹیکنیکل لیڈ محسن حجازی ہوں گے اور ان کی رہنمائی میں باقی سب دوست کام کریں گے۔
آپ سب دوستوں کو اس پرائیویٹ فورم پر اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ میں ایل ایف ٹی پی فائل سپیس کا بندوبست بھی کر دوں گا جو کہ پاسورڈ پروٹیکٹڈ ہوگی جہاں بڑے سائز کی فائلیں رکھی جا سکیں گی۔
فی الحال تو میرے ذہن میں یہی باتیں آ رہی ہیں۔ کسی اور بات کا خیال آیا تو اس کے بارے میں بھی یہاں عرض کر دوں گا۔ اب میدان آپ دوستوں کے ہاتھ میں ہے۔
والسلام