پراجیکٹ کا آغاز

محسن حجازی

محفلین
کام نمبر ایک
بخدمت جناب قادری بھائی
تفصیلات
برادر محترم! سب سے پہلے تو ایک قلم لیجیے اور اسے نہایت اہتمام سے سنبھال لیں تاکہ پورے پراجیکٹ میں اس قلم سے کام لیا جائے۔ اس کا فائدہ یکسانیت کی صورت میں ہوگا۔ ذیل میں دیے گئے دو کے جوڑ اے 4 سائز پر کتابت کر لیں۔ ان میں ب کی قریباً تما م ابتدائی شکلیں آجاتی ہیں۔ پھر ہم ان کا تجزیہ کریں گے۔ آپ ہمیں بتائیے کہ کب تک یہ کام مکمل ہو سکتا ہے۔
وہ الفاظ یہ ہیں۔ لکھ کر فی الحال معمولی ریزولیوشن پر بھی سکین کر لیں تو کام چلے گا۔ بعد میں آپ سے ہائی ریزولیوشن پر سکین امیجز مانگ لیں گے جب ضرورت پڑے گی۔

بب بن، بج، بم، بر، بس بط بع، بے، با بک بد بی بہ

سب کو مبارک ہو کام کا آغاز بھی ہو گیا ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
کام شروع ہونے کی سب کو مبارکباد اور سب کی طرف سے فی الحال میں‌ ہی خیر مبارکباد کہ دیتا ہوں
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، شاکرالقادری اس میدان کے ماہر ہونے کے ناطے سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔ پھر بھی اگر تم اس کوئی امیج نمونے کے طور پر پوسٹ‌ کر دو تو ہمیں بھی اس کا پتا چل جائے گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کام نمبر1

جناب حجازی
﴿قربان بہ نسبت تو کہ نسبت بہ حجاز داری﴾
سلام مسنوں!
اب اگر فرمایئے تو استاد عبدالمجید پروین رقم کی کتابت شدہ کلیات اقبال وغیرہ سے یہ نمونے سکین کرکے بھیج دوں
اور اگر حکم ہوتو خود خامہ فرسائی کروں
اس کے لیے آج کا دن تو گزر چکا کل کے دن میں قلم وغیرہ حاصل کرکے لکھوں گا اور انشاﺀ اللہ اگلے روز نمونے آپ کے پاس ہونگے
لیکن آپ سے گزارش ہے کہ کام نمبر 1 کے مکمل ہونے کا انتظار کیئے بغیر ہی کام نمبر 2 اور پھر تین چار تجویز کرتے چلے جائیں تاکہ ایک تانتا بندھا رہے کیونکہ جب طبیعت مچلتی ہے تو لکھنے کا کام زیادہ ہو سکتا ہے اور وہ تو آف لائن رہ کر بھی ہو سکتا ہے
ہاں یہ تو بتا دیجیئے کہ یہ سکین شدہ فائلیں﴿امثلہ﴾ آپ کو براہ راست برقیہ کے ذریعہ ارسال کرنا ہونگی یا کوئی اور ذریعہ ہوگا
ہاں یہ بھی بتایئے کہ کا قلم کی موٹائی یعنی ﴿قط﴾ کتنا ہو اس کو آپ ان پیج کے پوائنٹ سائز میں بتا سکتے ہیں میں خود اندازہ کر لوں گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، اب آپ کے لیے یہاں براہ راست امیج اپلوڈنگ کا بندوبست ہو گیا ہے۔ آپ کو پوسٹ‌ پیج پر تصویر اپلوڈ کریں کا ایک ربط نظر آئے گا۔ اسے استعمال کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، یہ سہولت ان سب دوستوں کے لیے ہے جن کے پاس فورم پر موڈریٹر کے اختیارات ہیں۔ میں صرف یہ استدعا کرتا آیا ہوں کہ اس سہولت کا استعمال صرف تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے کیا جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
نبیل یں نے ب کی تختی دوبارہ سے لکھنے کی کوشش کی ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ پہلے سے بہتر ہے اور چونکہ محسن صاحب کی عدم موجودگی کی وجہ سے ابھی کام بھی شروع نہیں ہوا اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ پہلے سے باربرداشتہ ﴿پ لوڈ شدہ کا اردو ترجمہ﴾ فائلوں کو حذف کر دیں اور دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ نئی فائل کو ڈائون لوڈ﴿اب اس کا کیا ترجمہ کروں چلیں فی الحال ۔۔۔۔ تنزیل ۔۔۔۔ کہہ لیتے ہیں﴾ کرلیں۔
نقاش نقش ثانی بہتر کشد ز اول
 

Attachments

  • b_new_121.zip
    277 KB · مناظر: 68

دوست

محفلین
یہ فائل کچھ اضافی ترسیموں پر مشتمل نہیں؟؟؟
قلم کی موٹائی زیادہ لگ رہی ہے۔ بہرحال صحیح حجازی بھائی ہی فرما سکیں گے اللہ انھیں‌ صحت دے۔
( ڈاؤنلوڈ کا ترجمہ اتارنا کیا تھا ایک دوست نے۔ شاید آصف بھائی نے۔ سادہ سا ترجمہ ہے نا۔ اپلوڈ کا چڑھانا۔ ویسے سب کی ڈیڑھ انیٹ کی مسجد ہے اس معاملے میں۔ جیسادی لادنا استعمال کرتے ہیں۔ ایک اور دوست زیر بار کرنا استعمال کرتے ہیں۔ اکثر انگریزی ہی چلنے دیتے ہیں۔ :? )
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ نب۔۔۔۔۔۔۔۔یل ۔۔۔۔۔۔! آپ انگلی پکڑ کر لے گئے تو منزل مل گئی ۔ ورنہ کئی بار ادھر کے چکر لگانے کے باوجود بھٹکتا رہا کوئی راستہ ہی نہ ملتا تھا شاید کوئی تیکنیکی گڑبڑ ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہاں دو فائلیں ارسال کر رہا ہوں ایک تو فارسی طرز کا نستعلیق فونٹ ہے جو کہ م س ورڈ کے لیئے بنایا گیا ہے اور م س ورڈ میں کام بھی کرتا ہے لیکن اس میں اردو سپورٹ نہیں اس کے علاوہ ایک آدھ حرف اور بھی کم ہے ۔ لیکن نہیں میرا خیال ہے کہ اس فونٹ میں حروف کی میپنگ کوڈز کا مثلا ہے کیونکہ جو حروف اردو کی بورڈ سے نہیں لکھے جا سکتے وہ عربی کی بورڈ استعمال کرنے سے درست لکھے جاتے ہیں یا شاید فانٹ میں کوئی خرابی ہے البتہ سبک رفتار ہے فائل کو بوجھل نہیں کرتا اور خوبصورت بھی ہے بہر حال حجازی صاحب اور دوسرے حضرات اس کو انسٹال کر کے دیکھیں تو کچھ ان کی ماہرانہ رائے بھی حاصل ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری فائل اس فونٹ سے تحریر شدہ چند لائنوں کا نمونہ جو پ ڈ ف کی صورت میں ہے اسے ملاحطہ کیجیے آپ کو اس کی خوبصورتی کا اندازہ ہو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔ مکرر عرض کروں گا کہ اگر اس فانٹ پر کام کیا جائے تو خ۔۔۔۔۔۔۔وبصورت۔۔۔ی اور سبک رفت۔۔۔اری دونوں اہداف کو حاصل کیا جا سکے گا۔
 

Attachments

  • nastaliq_for_ms_word_105.zip
    112.6 KB · مناظر: 58

شاکرالقادری

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری فائل اس فونٹ سے تحریر شدہ چند لائنوں کا نمونہ جو پ ڈ ف کی صورت میں ہے اسے ملاحطہ کیجیے آپ کو اس کی خوبصورتی کا اندازہ ہو جائے گا
 

Attachments

  • nastaleeq_pdf_149.zip
    11.2 KB · مناظر: 50

محسن حجازی

محفلین
آج ہی کچھ صحت یاب ہوا ہوں تو دفتر آ کر بیٹھا ہوں
آپ کا پوسٹ کیا ہوا فونٹ دیکھا۔ پہلے تو بتائیے کہ کہاں سے ہاتھ لگا۔ دوم یہ کہ یہ بالکل بھی نہیں چلتا۔ اس میں صرف GSUB کا ٹیبل ہے اور کچھ بھی نہیں۔ نستعلیق فونٹ میں اگرGPOS ٹیبل نہیں تو اس کا مطلب یہ کہ یہ فونٹ نستعلیق ہی نہیں۔ کیوں‌کہ Cursive Attchements اسی ٹیبل میں درج ہوتی ہیں۔
مزید یہ کہ اس سے تیز رفتار اور خوبصورت فونٹ بنے گا محض ایک خام خیالی ہے۔ پاک نستعلیق میں 198 اشکال ہیں۔ نفیس میں 960۔ جبکہ اس فونٹ میں ابھی میرے شمار کے مطابق 1150 اشکال ہیں۔ اب آگے خود اندازہ کر لیجیے۔ نقطہ پلیسمنٹ پر خاصی مار پڑے گی۔ یہ غالبا کوئی قیوم صاحب تھے دری فارسی پر کام کر رہے تھے انہوں نے کرسو اٹیچمنٹس کے سلسلے میں مجھ سے بات کی تھی۔ انہوں نے مجھے اس کے سکرین شاٹس بھی خصوصی طور پر بھجوائے تھے۔ مجھے تو کافی حد تک وہی نظر آتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اور ابھی 198 اشکال کے باوجود میں کنجوس ساس کی طرح اس کی پرفارمنس بڑھانے کے چکر میں رہتا ہوں۔۔۔

اور قادری بھائی!
شاباش! جی خوش ہوا! کیا بات ہے۔ یہ آپ نے ٹک کے نشان لگا رکھے ہیں کچھ ترسیمہ جات پر اس کا مطلب کہ انہیں درست تصور کیا جائے؟ دوم یہ کہ آپ چاروں خطوط یعنی خط کرسی، زیریں خط اور ان کے درمیان روائیتی فاصلے (تین قط، تین قط، ڈھائی قط) والی لکیریں پینسل سے لگا کر کام کیجیے۔ یوں کریں کہ ایک پر لگا لیں، باقی فوٹو کاپی کروا لیں تاکہ یکسانیت رہے اور غلطی کا امکان نہ رہے۔
دوم یہ کہ لکیروں اور لکھے حروف کی روشنائی میں فرق ہو (اگر ممکن ہو سکے، یعنی نیلی روشنائی یا سرخ سے لکھیے لکیریں بے شک سیاہ ہوں۔) اس فرق سے ہم امیج پراسیسنگ میں مدد لیں گے۔ تیسرا یہ کہ کاغذ کے کونے پر (جس پر کہ میں‌ نے عرض کیا لائنوں والا معاملہ۔۔۔) اس پر ایک چوکھٹا بھی بنائیے جس کا سائز کوئی آدھ مربع سینٹی میٹر ہو (یا جتنا آپ مناسب محسوس کریں)۔ یہ بھی مختلف اشکال کی درست سکیلنگ میں مدد دے گا حوالے کے طور پر۔ ابھی وجہ سمجھ نہ آئی ہو تو کوئی بات نہیں آگے چل کر فائدہ نظر آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، کیا خود سے کاغذ پر گرڈ (grid) بنانے میں وقت نہیں لگے گا؟ کیا اس سے بہتر یہ نہیں کہ کسی مناسب سکیل کے گراف پیپر پر ہی کام کیا جائے؟
 

محسن حجازی

محفلین
گرڈ سے کام نہیں چلے گا خطاطی کے مروجہ اصولوں پر ہی لکھنا ہوگا۔ دوسری بات جو میں نے ایک ماہر سے بات کرنے کے بعد دریافت کی ہے وہ یہ کہ سادہ کاغذ پر لکھے ہوئے ترسیمہ جات مسئلہ کریں گے آرٹ پیپر کا استعمال ضروری ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی دیکھا ہے کہ تم نے کاغذ کے کونے پر چوکھٹا بنانے کی بات کی ہے۔ میں غلطی سے پورے کاغذ پر گرڈ بنانا سمجھ بیٹھا تھا۔ :oops:
 

محسن حجازی

محفلین
کچھ فوری تجزیاجات کے بعد میں نے ب کی ایک ابتدائی شکل اور ک، الف، دال اور لام کی آخری اشکال اخذ کی ہیں۔ ابھی اتنا ہی کر سکا ہوں۔ اس طرح ہمارے پاس اشکال کی تعداد الحمداللہ 5 ہو گئی ہے! مبارک ہو سب کو! اس کورل ڈرا کی فائل کو آؤٹ لائن موڈ میں دیکھیے۔ آخری صفحے پر اشکال موجود ہیں اور کچھ الفاظ بھی!
اس میں کچھ اشکال کو خود میں نے کچھ ہاتھ لگایا ہے مثلا سکیلنگ وغیرہ اور آؤٹ لائن کو خود سے موڈیفائی کیا ہے تاکہ فٹ بیٹھ سکے جیسے الف کچھ زیادہ چھوٹا تھا سو اس بڑا کیا ہے۔ کاف میں بھی نیچے کی گولائی میں کچھ مسئلے تھے جڑنے کے حوالے سے سو انہیں بھی اپنے انداز سے درست کیا ہے۔
امید ہے کہ سب میں ایک جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ جائے گی۔
 

Attachments

  • analysis01_137.zip
    49.9 KB · مناظر: 52

محسن حجازی

محفلین
دیگر یہ کہ انشاءاللہ یوں ہی شکلیں اکٹھی ہوتی جائیں گی اور ہم اپنے پہلے مقصد دو کے جوڑ کا نستعلیق فونٹ تک پہنچ جائیں گے۔ حوصلے جواں رکھیے!
قادری بھائی، آرٹ پیپر کا استعمال اگر ہو سکے تو سبحان اللہ۔ کیوں کہ اس سے آؤٹ لائن بہت ہموار آئے گی۔ روشنائی بھی کوئی مختلف منتخب کیجیے اس قسم کی کہ پھیلے نہیں۔ وہ جو سیاہی چوس کا سا اثر کناورں پر نظر آتا ہے ناں وہ کچھ ٹھیک نہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیكم
شكریہ جناب حجازی! پانچ اشكال كے حصول پر میری جانب سے سب كو مبارك باد واقعی كورل میں یہ اشكال بہت اچھی لگ رہی ہیں دعا كری مجھے خود یقین نہیں آرہا كہ نتیجہ اتنا اچھا ہوگا۔ جباب یہ سارے كا سارا تجزیہ آپ نے خاموشی سے كر لیا ہم تو یہ چاہتے تھے كہ باقی ٹیم كو بھی اس كام میں مصروف كیا جاتا اور ان سے بھی اشكال اخز كرائی جاتیں فائنل تو آپ ہی كرتے لیكن اسطرح ایك تو ٹیم كے اركان كو مصروفیت مل جاتی اور دوسرے سیكھنے سكھانے كا عمل شروع ہو جاتا آج تو دن گزرچكا كل آپ كی ہدایات كے مطابق آرٹ پیپر پر كام شروع كروں گا اور ب كی تختی بھی دوبارہ اپ لوڈ كر دونگا۔
میں نے خود اپنے كمپیوٹر پر كورل 12 انسٹال كر ركھا ہے اور اس بات كا منتظر ہوں كا آپ كام كی نوعیت بتائیں گے تو ہم كام میں آپ كا ہاتھ بٹانے كے لیے تیار بیٹھے ہیں میرے پاس ہائی لاجك كا فونٹكرییٹر5 بھی موجود ہے ۔
فارسی نستعلیق مجھے ایك ایرانی ویب سائٹ سے ملا تھا یہ در اصل ایك سیٹ اپ كی شكل میں تھا جو خود كار طریقہ سے انسٹال ہوتا ہے لیكن چونكہ فائل كا سائز ذرا بڑا تھا اس لیئے میں نے انسٹال ہونے كے بعد ونڈوز كی فونٹ ڈائریكٹری میں سے یہ فائل اٹھائی اور آپ كو ارسال كر دی ہو سكتا ہے انسٹالیشن كے دوران كچھ اور فائللین بھی كاپی ہوتی ہو اس لیئے آپ كے پاس نہیں چلا میں كوشش كرونگا كہ آپ كو پورا سیٹ اپ كسی طرح ارسال كردوں ویسے اس كا نمونہ آپ نے دیكھا ہے یا نہیں؟ مجھے تو اچھا لگا۔ جہاں تك اشكال كی تعداد كا تعلق ہے تو ہم اس میں سے ضروری اشكال لیں گے باقی كو چھوڑ دیں گے انہوں نے تو كشش بھی استعمال كی ہوئی ہے ہم صرف اتنی ہی اشكال استعمال كریں گے جو كہ ناگزیر ہوں اور ان كے بغیر فونٹ مكمل نہ ہو سكے ۔ باقی تیكنیكی باتیں تو بھائی آپ كو ہی پتہ ہیں ہم تو خواہشات كے پیچھے بھاگنے والے لوگ ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیكم!
حجازی صاحب آپ كی آمد سے اور پانچ اشكال كے وضع ہو جانے كی خبر سے یقینا ایك جوش و خروش پیدا ہوا ۔ اور مجھے تو واقعی یك گونہ مسرت ہوئی آپ كی ہاتھ چوم لینے والی بات سے( ویسے ہمارے مسلك میں ہاتھ چوم لینا كوئی برا فعل تصور نہیں كیا جاتا)
اسی خوشی میں ج جا جب كی پٹی بھی لكھ ڈالی جو كہ پیش خدمت ہے ۔ كورل ڈرا میں جب وضع شدہ پانچ اشكال دیكھیں تو یقین نہیں آرہا تھا كہ انہیں میں نے لكھا ہے یقینا اس میں آپ كا كمال شامل ہے
اللہ آپ جیسے جواں حوصلہ نوجوانوں كو صحت و سلامتی سے ركھے
 

Attachments

  • jeem_764.zip
    615.2 KB · مناظر: 46
Top