پراسرار چور آخری قسط

Ali mujtaba 7

لائبریرین
پپراسرار چور آخری قسط
رائٹر علی مجتبیٰ
جب وہ اپنے گھر پہنچے تو گھر کا دروازہ کھولا ہوا تھا۔جب وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو وہاں پر انہیں ایک شخص نظر آیا ۔اس شخص نے بندوق اٹھا رکھی تھی۔انسپکٹر حیدر نے بندوق اٹھا کر پوچھا کون ہو تم۔اس شخص نے کہا میں وہی شخص ہوں جس نے تمہارے بھتیجے عابد کو مروایا تھا۔سلمان نے پوچھا اس کا مطلب ہے کہ بادشاہ المناک کے باس تم ہو۔اس شخص نے کہا ہاں میں ہی ہوں بادشاہ المناک کا باس۔سلمان نے کہا یعنی تم نے ہی ہمارے گھر چوری کی تھی۔اس شخص نے کہا ہاں میں نے ہی تمہارے گھر چوری کی تھی۔انسپکٹر حیدر نے پوچھا تم نے یہ سب کیوں کیا۔اس شخص نے جواب دیا کہ میں تمہارے گھر اس ملک کے اہم دستاویزات اٹھانے آیا تھا۔کیونکہ مجھے پتا تھا کہ اس ملک کے اہم دستاویزات اس ملک کے نامی گرامی انسپکٹر حیدر کے پاس ہیں۔لیکن مجھے یہاں پر اس ملک کے اہم دستاویزات نہیں ملے ۔سلمان نے کہا اور وہ عورت کی لاش۔اس شخص نے کہا وہ عورت میری ساتھی تھی۔ہم اس ملک کے دشمن ملک انکلینان کے جاسوس ہیں۔لیکن اس عورت نے مجھے کہا کہ تمہیں اس ملک کے اہم۔ دستاویزات انکلینان تک پہنچانے کے جتنے پیسے ملیں گے ان میں سے آدھے پیسے تم مجھے بھی دو گے آگر نہ دیے تو میں تمہارے بارے میں پولیس کو بتادوں گی تو میں نے اس سے مار دیا۔انسپکٹر حیدر نے کہا تم نے اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور جو بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اس کا ایک ہی انجام ہے یہ کہہ کر انسپکٹر حیدر نے اس شخص کو گولی ماردی۔وہ شخص مر گیا۔جب وہ اس گھر کے ٹی وی لاؤنچ میں پہنچے تو وہاں پر سلمان کے گھر والے بے ہوش تھے ۔انسپکٹر حیدر نے بے ہوش ہوئے لوگوں پر پانی پیھنکا تو وہ جھاگ گئے ۔انسپکٹر حیدر نے سلمان سے کہا سلمان تم نے میری مدد کی اس لیے میں تمہارا مشکور ہوں۔سلمان نے کہا چچا میری تعریف کرنے پر شکریہ
ختم شد
 

عاطف ملک

محفلین
بہت اچھا لکھا علی۔۔۔۔۔اس عمر میں اتنا اچھا لکھنا قابلِ تعریف ہے۔
ایسے ہی لکھتے رہیں :)
زبردست۔
 

ابن توقیر

محفلین
زبردست علی، بہت مزا آیا پڑه کر، اسی طرح لکهتے رہیے.
اب آپ کی رسالے میں شائع شدہ کہانیوں کا انتظار رہے گا.
 

فرقان احمد

محفلین
ارے پیارے بچے! ہم تمہاری عمر میں ایسی کہانی لکھتے تو اِتراتے پھرتے ۔۔۔!!! بہت اعلیٰ! جیتے رہو! ویسے ایک بات ہے، تمہاری کہانی میں جلدی جلدی 'بہت کچھ' ہو جاتا ہے؛ تھوڑا سا 'لٹکا' لگانے سے کہانی بھی طویل ہو جائے گی اور لطف بھی دوبالا ہو جائے گا ۔۔۔ !!! میری طرف سے سو میں سے سو نمبر ۔۔۔!!!
 

الف عین

لائبریرین
ایک ہی دھاگے میں پوری کہانی پوسٹ کرتے تو پڑھنے والے کو بھی تسلسل سے کہانی کا لطف آتا۔
ماشاء اللہ بیٹا، اچھی کوشش ہے۔
 
محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔۔۔
علی مجتبیٰ آپ کے فرزند ارجمند تو نہیں؟؟؟
کیا کوئی جان پہچان والے ہیں؟؟؟

جی میں محمد خلیل الرحمن بھائی کا فرزند نہیں ہوں۔

سید عمران صاحب آپ کو جواب تو مل چکا ہوگا۔ ویسے آپ کو کینکر یہ خیال آیا؟ یقیناً اس پیار اور دلچسپی کی وجہ سے جو ہم نے اس بچے کے ساتھ روا رکھا۔

یہ پہلا بچہ ہے جس نے اردو محفل میں شرکت کی ہے۔ ہم تو بچوں کا انتظار کررہے ہیں تاکہ بچوں کے لیے ایک علیحدہ سیکشن بنوایا جاسکے۔

بھائی انیس الرحمن نے بچوں کے لیے بہت سی نونہال کہانیاں شیئر کی ہوئی ہیں ، اسی طرح بہن سیدہ شگفتہ کی کودک کہانیاں ، ہماری اور دیگر شعراء کی بچوں کے لیے نظمیں۔ بس صرف بچوں کا انتظار تھا سو اب بچے محفل میں آنا شروع ہوچکے۔
 
Top