واہ واہ، جناب راشد صاحب، اس مرتبہ تو آپ واقعی اتوار بازار لُوٹ کر لے آئے ہیں۔کافی عرصے بعد آپ کو آپ کی تخصیص کے مطابق کتابیں حاصل ہوئی ہیں۔ خاکے، آپ بیتی اور سفرنامےتو آپ وقت آنے پر اپلوڈ کر نے کا کرم تو فرمائیں گے ہی لیکن براہ کرم حضرت بابا تاج ا الدین ناگپوری سے متعلق کتاب کو نہ بھولئے گا۔ نوازش ہوگی۔ میرے خیال میں کاپی رائٹ کا تو ان میں سے کسی کتاب کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اٹھے گا کیونکہ خاصی پرانی کتابیں لگتی ہیں۔
ایک اور بات، یہ ’بچے اور ادب‘ والی شیما مجید کیا وہی ہیں جن کے خطوط کو قدرت اللہ شہاب مرحوم نے ’شہاب نامہ‘ میں شائع کیا تھا؟