پرانی کتابوں کا اتوار بازار ۔11 اگست، 2013

راشد اشرف

محفلین
پرانی کتابوں کا اتوار بازار ۔11 اگست، 2013

عید کا تیسرا دن ، صبح سویرے کا وقت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کتابوں کے اتوار بازار کی ویرانی دیدنی تھی۔ گنتی کے کتب فروش فروکش تھے اور گاہک ناپید۔ ایسے میں ایک کتب فروش ’ہر مال بیس روپیہ‘ کی آواز لگاتا پایا گیا۔ کچھ ایسے خزانے لیے بیٹھا تھا کہ وہ دے اور بندہ لیتا جائے۔ہر کتاب بیس روپے میں ۔ ۔ ۔ ۔ یوں تو اس کے پاس سے ملنے والی تمام کتابیں ہی قابل ذکر رہیں لیکن اس وقت خصوصیت سے تذکرہ ہے سجاد حیدر زیدی کی کتاب ”عارض گیتی“ کا جو بیک وقت ”خودنوشت، مضامین سیر ِعالم، مطالعہ اور مشاہدہ “ کا مرکب ہے۔ مذکورہ کتاب کا 75 فیصد دلچسپ حصہ اس پی ڈی ایف فائل کا حصہ بنا دیا گیا ہے جس کا لنک ذیل میں پیش کیا جارہا ہے جبکہ مذکورہ فائل میں دیگر کتابوں سے بھی منتخب اوراق شامل کیے گئے ہیں۔

تمام کتابوں کی مختصر اشاعتی تفصیل یہ ہے:


1۔عارض گیتی۔سجاد حیدر زیدی۔ اشاعت: جولائی 1988، کراچی
2-۔سورج کے ساتھ ساتھ ۔ذکیہ ارشد حمید (دختر جمیلہ ہاشمی)۔سفرنامہ۔ اشاعت: اگست 1988،کراچی
3۔ذکر یار چلے۔یادداشتیں۔مرزا ظفر الحسن ۔نفیس اکیڈمی، کراچی۔اشاعت: 1977
4۔وہ جو شاعری کا سبب ہوا۔خودنوشت و مجموعہ کلام۔ کلیم عاجز (ہندوستانی شاعر) ۔اشاعت: دسمبر 1981،کراچی

5۔تخلیقی ادب۔پانچواں اور آخری شمارہ، مدیر: مشفق خواجہ۔اشاعت: اکتوبر 1985

سافٹ لنک جس کی مدد سے فائل کو پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے:

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سفر وسیلہء ظفرہے ظفری بھائی کی طرح آپ بھی اس پر خوش ہوجائیں :)
ابھی ابھی کیفیت نامہ پر آپ کو یاد کر کے آرہا ہوں۔۔۔۔ :) :)
ہمارے حصے میں تو ظفر ہی آتا ہے۔۔۔ ظفری بھائی نے بھی شاید ظفر سے جان چھڑانے کو ہی اپنے تئیں "ی" کا اضافہ کر کے لطافت پیدا کی ہے۔۔۔ ;)
 
Top