السلام علیکم
ماحول کی آلودگی کا سدباب از حد ضروری ہے اس بات اسے انکار ہم ہرگز نہیں کرسکتے۔ لیکن یہ بات اس سے زیادہ ضروری ہے کہ عام انسانی ضرورت باآسانی کس طرح پوری ہوسکیں لکڑی جلا کر کھانا پکانا اسمیں ایک طرف ماحول کی آلودگی ہے دوسری طرف ضرورت ، ایسے میں حکومت (وہ نظام جس کے قائم کرنے کا مقصود سماجی و انفرادی مفادات کی تنظیم ہے) کی ذمّہ داری یہ ہے کہ ضرورت کو اس راہ سے پوری کرنے کی آسانی فراہم کرے جس سے مضرّاتِ تکمیل ضرورت دور ہوسکیں استعمال شدہ کمپیوٹر پر پابندی کے فیصلے میں یہ توازن نہیں ہے اور ہر ایک کونئے کمپیوٹرس کے استعمال کا مشورہ ایسا ہی ہے جیسے روٹی مانگنے والوں کو انگلینڈ کی ملکہ کا کیک کھانے کا مشورہ ۔ ایسے فیصلے متبادل اور قابل قبول حل کے بِنا کرنا سخت نادانی یا بھول ہے۔ لیکن حکومتی ایوان سے ایسی غلطی کی توقع نہیں اس لئیے عموعی بات جو ذہنوں میں پیدہ ہورہی ہے وہ یہی ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پرداداری ہے۔ ماضی میں بھی ایوان حکومت میں بیٹھے افراد نے ذاتی مفادات کے لئیے اپنی اصل ذمّہ داری سے روگردانی کی ہے کہ بجائے عوام کے نفع کے سرمایہ داروں اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے مفادات کو آگے کیا ہے یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ اور یہ بھی طے ہے اگر سوچا سمجھا کام ہے۔ تو اس سے نپٹنے کے لئے بہت بڑے پیمانے پر احتجاج کی ضرورت ہوگی اور اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ اس درمیان کچھ ایسے پہلے سے طے شدہ مسائل بھی کھڑے کئیے جائیں گے جس سےعوام کی توجّہ اس مسئلہ سے ہٹ جائے۔