باذوق
محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عنوان کتاب : پردہ
ترتیب و تدوین : سید ابوالاعلیٰ مودودی
اشاعت : جون 2003ء
ویب سائیٹ : www.islamicpak.com.pk
عنوان کتاب : پردہ
ترتیب و تدوین : سید ابوالاعلیٰ مودودی
اشاعت : جون 2003ء
ویب سائیٹ : www.islamicpak.com.pk
ذاتی مطالعے کے لیے ایک مخیر ادارہ کی جانب سے پ۔ڈ۔ف کتاب مفت میں دستیاب ہے۔
پ۔ڈ۔ف فائل سائز = قریب 10 ایم۔بی
پ۔ڈ۔ف فائل صفحات = 301
عصر حاضر میں "اسلامی حجاب" کے موضوع پر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ، "پردہ" ان میں ممتاز مقام رکھتی ہے۔
کتاب "پردہ" کا دلنشین انداز بیان ، پُرزور استدلال اور حقائق سے لبریز تجزیہ اپنے اندر وہ کشش رکھتا ہے کہ کٹر سے کٹر مخالف بھی قائل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔
یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام میں اس کتاب کو جو مقبولیت حاصل ہوئی وہ بہت کم کتابوں کو نصیب ہوئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اس کا عربی ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ یہی حال اس کے اردو اور انگریزی ایڈیشن کا بھی ہے۔
نامور محدث علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ، مولانا مودودی (رحمہ اللہ) کی علمیت اور ان کے کاز کا کافی احترام کرتے تھے لیکن کچھ موضوعات پر ان سے اختلاف بھی کیا ہے جن میں سے ایک "چہرے کا پردہ" بھی ہے۔ مولانا مودودی "چہرے کے پردہ" کے قائل تھے جبکہ علامہ البانی نے اس موقف سے اختلاف کیا ہے۔
اس معاملہ (چہرے کا پردہ) میں معروف سلفی اسکالر مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اپنی ایک کتاب میں مولانا مودودی کی موافقت کی ہے اور علامہ البانی کے موقف کا بیشمار دلائل سے ردّ کیا ہے۔
دیباچہ
طبع اوّل
طبع اوّل
پردے کے مسئلے پر اب سے چار سال پہلے میں نے ایک سلسلہ مضامین لکھا تھا جو "ترجمان القرآن" کے کئی نمبروں میں شائع ہوا تھا۔
اُس وقت بحث کے کئی گوشے قصداً نظرانداز کر دئے گئے تھے اور بعض کو تشنہ چھوڑ دینا پڑا تھا کیونکہ کتاب کے بجائے محض ایک مضمون ہی لکھنا مدّنظر تھا۔
اب ان اجزاء کو یکجا کر کے ضروری اضافوں اور تشریحات کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ دعویٰ اب بھی نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اس موضوع پر آخری چیز ہے۔ لیکن میں کم سے کم یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ جو لوگ اس مسئلے کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں وہ اس میں بڑی حد تک اطمینان بخش مواد اور دلائل پائیں گے۔
[ARABIC]وبالله التوفيق وهو المستعان[/ARABIC]
ابوالاعلیٰ
22۔ محرم 1359ھ