ام نور العين
معطل
ویسے ایک عجیب قصہ آپ احباب کو سناوں
ایک محفل میںآج کل کے ایک مشہور ’’اسکالر‘‘ جو ہر چینل پر جلوہ افروز ہوتے ہیںاپنے ’’خاص اجتہادات‘‘ سے مستفید فرمارہے تھے اور موسیقی کے ’’فضائل‘‘بذریعہ ’’قرآن وسنت‘‘ ثابت کررہے تھے
کہنے لگے موسیقی کی روحکی غذا ہے اور پھر روحانیت کے ساتھ موسیقی کے ربط کو بیان فرمایا اسی محفل میںملک نواز احمد اعوان صاحب جن کا تذکرہ ایک پوسٹ میںآیا تھا خطاطی کے ناقدین کے عنوان سے وہ بھی موجود تھے
نواز صاحب کھڑے ہوگئے اور ’’اسکالر‘‘صاحب سے دریافت کیا کہ جب موسیقی اتنی اچھی اور روحانیت کی چیز ہے تو کیوںنہ قرآن کو موسیقی کے ساتھ پڑھاجائے اورموسیقی کے آہنگ کے ساتھ قرآن کی روحانیت کو عام کیاجائے اور آپ اس کام کواپنی نگرانی میںشروع کرائیں، ’’اسکالر‘‘صاحب کے پاس اس مشورے یا استفسار کا کوئی جواب نہ تھا۔
ویسے کیا پتہ مستقبل قریب میںوہ یہ کام شروع کردیں۔
ناقابل یقین !!!!