پردیس اور پردیسی

تیشہ

محفلین
کینٹ میں گاوں کس نے بنایا کینٹ تو کینٹ ھے؟

کینٹ میں ، گاؤں میں نے اور ماورہ نے ملکر بنایا ہے ۔ حیرت ہے آپ نے دیکھا ہی نہیں ہمارا گاؤں کینٹ میں :|

festive.gif
 
تیشہ

محفلین
یہاں تو بہت سارے گجراتی اکھٹے ہو گئے ہیں۔:grin:

ہاں نا دیکھو تو ذرا ، یہ سب گجرات کے چھپے ُ رستم باری باری نکلتے آرہے ہیں ایک ایک کرکے :music: کہیں ایسا نہ ہو کوئی آپنا ہی واقفکار ۔، رشتے دار سے ٹکرا ہوجائے
run.gif
میں تو ادھر تڑا تڑ قینچی کے جیسے زبان چلاتی ہوں کہیں کوئی اپنا ہی نا ادھر آن نکلے ۔ چلو نکل بھی آیا تو خیر ہے قینچی کی زد میں آجائے گا ،
cheerleader.gif
 
تیشہ

محفلین
hehe.gif

امین ص آپ شکریہ ادا کرکے خود جواب دئیے بغیر کہاں بھاگ لئے ہیں :confused: سچ کہا ہے کسی نے تھریڈ آپ کھول تو لیتے ہیں اور پھر پلٹ کر اس میں آتے ہی نہیں ہیں :cry::cry:

ہم آپکا تعارف چاہتے ہیں اور آپ ہم سے ہی بھاگ رہے ہیں :grin:
ارے میں گجرات کی ضرور ہوں مگر آپکی واقفکار نہیں نکلتی بھئی ۔ :music: آپ بے فکر ہوکر آئیے اس تھریڈ میں ،
:cry:
بتائیے ناں آپ کینڈا میں کیا کر رہے ہیں ؟ ماحولیات میں کوئی جاب ؟ یا پھر سٹوڈنٹ ہیں آپ :confused: اور یہ نایاب آپ نے بتایا تھا آپکے استاد ہیں ؟ تو کس چیز کی استاد ہیں ۔ کچھ تو بتائیے ۔

ورنہ میں رو رہی ہوں ، چھوٹے بھا مجھے روتا ہوا دیکھکر بلکل برداشت نہیں کرتے :music:
:hatoff:
 
جہانزیب

محفلین
سارے گجراتی :grin:
میرا بڑا لمبا تعارف ہے ، ہم بنیادی طور پر گجرات سے ہیں، گجرات میں دو گاوں‌ ہیں‌ ایک سوق کلاں‌ اور دوسرا بڈھی سوق اور کچھ رشتہ دار جلالپور جٹاں‌ رہتے ہیں، لیکن جب سرگودھا آباد ہو رہا تھا تو میرے پڑدادا سرگودھا منتقل ہو گئے تھے، اب ہماری فیملی سرگودھا، گجرات اور لیہ میں‌ بٹی ہوئی ہے، لیکن میرے خیال میں‌ سرگودھا کے ہر دوسرے بندے کی یہی کہانی ہے، کہ وہ یا تو گجرات سے آئے ہیں‌ یا سیالکوٹ‌ سے، اور ان دونوں‌ میں پتہ نہیں صدیوں‌ سے بیر ہے البتہ میری اماں‌ سیالکوٹی ہیں‌ اس لئے میں‌ دونوں‌ طرف ہوں‌ ۔میرے ابا اور چچا اپنے آپ کو گجراتی اور ہماری نسل اپنا تعارف سرگودھا کے ساتھ منسلک کرتی ہے ۔ اب سرگودھا میں کونسا گاوں‌ ہے، نام نہیں‌ بتا سکتا لیکن سرگودھا لاہور روڈ‌ پر سرگودھا سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، قریب مشہور جگہوں‌ میں ماڈل ٹاون سرگودھا اور ڈویژنل پبلک سکول ہیں‌۔ باقی آپ خود اندازہ لگاو ۔ اور ہاں‌ میں‌ بھی جٹ‌ جسے اردو میں‌ جاٹ‌ کہتے ہیں‌ اور جس کا لفظی مطلب ان پڑھ اور گنوار ہوتا ہے اور جنہیں‌ ترقی چھو کر نہیں‌ گزری، جن کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں‌ کر پایا وہی ہوں‌:beating::laugh:
 
ابو کاشان

محفلین
چلیں، عزیز امین یہ بتائیں کہ آپ کب اور کیوں کینیڈا گئے؟
میں یہ تھریڈ شروع کرنے والا تھا کیوں کہ محفل کے کافی سارے لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں پھر یہ بھی سوچا کہ یہ محفل پاکستان کی نہیں ساری دنیا کی ہے۔ اس لیئے یہ مناسب نہیں لگا۔
تو اسے یوں کر لیتے ہیں کہ آپ کا آبائی شہر / گاؤں کون سا ہے اور آپ شفٹ ہو کر کہاں، کب، کیوں اور کیسے گئے اور شروع میں آپ کو کیا کیا دشواریاں پیش آئیں؟
 
زینب

محفلین
لیں جی اب ایک غیر گجراتی بھی آگیا۔۔۔۔۔میں بلکل گجرات کی نہیں ہوں میں تو ہوں جہلم کی۔ضلع جہلم کے بہت مشہور گاؤں "کھیوڑہ" کی پر میں رہتی دبیئ میں ہوں بچھلے 20 سال سے۔۔۔۔۔گھر ہمارا اسلام آباد میں‌ہے پر ہم جب پاکستان جایئں تو گاؤں تو ہر حال میں‌جاتے ہیں کہ اب بھی بہت سارے رشتےدار وہیئں ہیں۔۔۔۔۔۔۔کسی کو نمک کی ضرورت ہو تو بتائے بوریاں‌بھر بھر فری میں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک چھوٹی سی بات کہ انسان چاہے جہاں بھی پہنچ جائے اسے اپنے اصل کو نہیں بھولنا چاہیے اصال سے محبت ہونی چاہیے ہماری جڑیں ہمارے آبائی گاؤں شہر میں ہی رہتی ہیں چاہے ہم ساری دنیا گھوم آٰیئں تب بھی۔۔۔۔۔اسی لیے مجھے بھی سب کی طرح اپنے گاؤں سے محبت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
کھیوڑہ مجھے جانا تو ہے، وہاں نمک کی کان بھی دیکھنی ہے اور نمک سے بنایا ہوا شہر بھی دیکھنا ہے۔ کون سا موسم اچھا رہے گا وہاں جانے کو؟
 
تیشہ

محفلین
سارے گجراتی :grin:
میرا بڑا لمبا تعارف ہے ، ہم بنیادی طور پر گجرات سے ہیں، گجرات میں دو گاوں‌ ہیں‌ ایک سوق کلاں‌ اور دوسرا بڈھی سوق اور کچھ رشتہ دار جلالپور جٹاں‌ رہتے ہیں، لیکن جب سرگودھا آباد ہو رہا تھا تو میرے پڑدادا سرگودھا منتقل ہو گئے تھے، اب ہماری فیملی سرگودھا، گجرات اور لیہ میں‌ بٹی ہوئی ہے، لیکن میرے خیال میں‌ سرگودھا کے ہر دوسرے بندے کی یہی کہانی ہے، کہ وہ یا تو گجرات سے آئے ہیں‌ یا سیالکوٹ‌ سے، اور ان دونوں‌ میں پتہ نہیں صدیوں‌ سے بیر ہے البتہ میری اماں‌ سیالکوٹی ہیں‌ اس لئے میں‌ دونوں‌ طرف ہوں‌ ۔میرے ابا اور چچا اپنے آپ کو گجراتی اور ہماری نسل اپنا تعارف سرگودھا کے ساتھ منسلک کرتی ہے ۔ اب سرگودھا میں کونسا گاوں‌ ہے، نام نہیں‌ بتا سکتا لیکن سرگودھا لاہور روڈ‌ پر سرگودھا سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، قریب مشہور جگہوں‌ میں ماڈل ٹاون سرگودھا اور ڈویژنل پبلک سکول ہیں‌۔ باقی آپ خود اندازہ لگاو ۔ اور ہاں‌ میں‌ بھی جٹ‌ جسے اردو میں‌ جاٹ‌ کہتے ہیں‌ اور جس کا لفظی مطلب ان پڑھ اور گنوار ہوتا ہے اور جنہیں‌ ترقی چھو کر نہیں‌ گزری، جن کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں‌ کر پایا وہی ہوں‌:beating::laugh:

ہاں زیادہ یہاں پنجابی ہی ہیں ، چھپےُ رستم ہیں ایک کے بعد ایک نکلتا آرہے ہیں :music: ، اور امین ص تو یہ سنکر پلٹ کر ادھر کو آئے ہی نہیں کہ میں اور ماورہ کہیں انکے گاؤں کو ہی پہچان ہی نا لیں ،
hehe.gif

امین ص ، آجائیے کیونکہ میں اور ماورہ دونوں کراچی کی ہین ، ہمیں نہیں پتا کھاریاں کینٹ کس بلا کا نام ہے ۔

( ہے ناں ماورہ :confused: )
 
تیشہ

محفلین
کھیوڑہ مجھے جانا تو ہے، وہاں نمک کی کان بھی دیکھنی ہے اور نمک سے بنایا ہوا شہر بھی دیکھنا ہے۔ کون سا موسم اچھا رہے گا وہاں جانے کو؟

جس موسم میں بھی جائے میرے لئے کان میں سے نمک تھیلی بھر کر لے آئیے گا :music:
(اب اپنے کان سے نا نکال لائیے گا وہاں تو میل ہی ہوگا :blush:
 
Top