احسان دانش پرسش غم کا شکریہ ، کیا تجھے آگہی نہیں

پُرسشِ غم کا شکریہ ، کیا تجھے آگہی نہیں
تیرے بغیر زندگی، درد ہے زندگی نہیں
دور تھا اک گزر گیا ، نشہ تھا اک اُتَر گیا
اب وہ مقام ہے جہاں شکوہٴ بیرخی نہیں
تیرے سوا کروں پسند، کیا تری کائنات میں
دونوں جہاں کی نعمتیں ، قیمتِ بندگی نہیں
لاکھ زمانہ ظلم ڈھائے ، وقت نہ وہ خدا دکھائے
جب مجھے ہو یقیں کہ تُو، حاصلِ زندگی نہیں
دل کی شگفتگی کے ساتھ، راحتِ مےکدہ گئی
فرصتِ مہ کشی تو ہے ، حسرتِ مہ کشی نہیں
زخم پے زخم کھاکے جی ، اپنے لہو کے گھونٹ پی
آہ نہ کر ، لبوں کو سی ، عشق ہے دل لگی نہیں
دیکھ کے خشک و زرد پھول ، دل ہے کچھ اس طرح ملول
جیسے تری خزاں کے بعد ، دورِ بہار ہی نہیں
 
شوکت پرویز

محفلین
واہ شہزاد بھائی! آج تو آپ بجلیوں پر بجلیاں گراتے ہی چلے جا رہے ہیں۔۔۔;)
مذاق برطرف، آپ کے دیگر انتخابات کی طرح یہ انتخاب بھی بہت اچھا ہے، آپ بہت سوچ سمجھ کر مختلف اور منفرد اقسام کے کلام شئیر کر رہے ہیں، یہ بہت ہی اچھی بات ہے، ذہن ریفریش ہو جاتا ہے۔۔۔ شکریہ۔۔۔

شاید کچھ ٹائپو رہ گئے ہیں، انہیں دیکھ لیں۔۔
پرآسائش پُرسِشِ غم کا شکریہ ، کیا تجھے آگہی نہیں
تیرے بغیر زندگی درد ہے ، زندگی نہیں
دور تھا کے اِک گزر گیا ، نشہ تھا ایک اُتَر گیا
اب وہ مقام ہے جہاں شکوہ بیرخی نہیں
تیرے سوا کروں پسند کیا تیری تِری کائنات میں
دونوں جہاں کی نعمتیں ، قیمت بندگی نہیں
لاکھ زمانہ ظلم ڈھائے ، وقت نا نہ وہ خدا دکھائے
جب مجھے ہو یقین یقیں کے تو حاصل زندگی نہیں
دل کی شگفتگی کے ساتھ راحت مےکدہ گئی
فرصت مہ کشی تو ہے ، حسرت مہ کشی گئی نہیں
زخم پے زخم کھاکے جی ، اپنے لہو کے گھونٹ پی
آہ نا نہ کر ، لبوں کو سی ، عشق ہے دل لگی نہیں
دیکھ کے خشک و زرد پھول ، دل ہے کچھ اس طرح ملول
جیسے تیری تِری خزاں کے بعد ، دور بہار ہی نہیں
 
واہ شہزاد بھائی! آج تو آپ بجلیوں پر بجلیاں گراتے ہی چلے جا رہے ہیں۔۔۔ ;)
مذاق برطرف، آپ کے دیگر انتخابات کی طرح یہ انتخاب بھی بہت اچھا ہے، آپ بہت سوچ سمجھ کر مختلف اور منفرد اقسام کے کلام شئیر کر رہے ہیں، یہ بہت ہی اچھی بات ہے، ذہن ریفریش ہو جاتا ہے۔۔۔ شکریہ۔۔۔

شاید کچھ ٹائپو رہ گئے ہیں، انہیں دیکھ لیں۔۔
میرٹھ کی قینچی کے کمالات کا سنا تھا
آج چشم دید مشاہدہ بھی ہو گیا :wink2:
پزیرائی کے لئے ممنون ہوں
شاد و آباد رہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دور تھا کے گزر گیا ، نشہ تھا ایک اُتَر گیا
اب وہ مقام ہے جہاں شکوہ بیرخی نہیں

واہ زبردست۔۔ خوب انتخاب
 
شوکت پرویز

محفلین
میرٹھ کی قینچی کے کمالات کا سنا تھا
آج چشم دید مشاہدہ بھی ہو گیا :wink2:
پزیرائی کے لئے ممنون ہوں
شاد و آباد رہیں
آپ نے وہ کہاوت بھی سنی ہو گی کہ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے،
تو جناب! یہ سب آپ (اور اس محفل) کی استادی کا ہی نتیجہ ہے جو مجھ جیسا کم علم، بد ذوق، کند ذہن، شخص بھی قینچی چلا رہا ہے۔۔۔;)
شاید اب آپ کسرِ نفسی کو استعمال کرتے ہوئے اپنا پلہ جھاڑ لیں، تو میں آپ کو یاد دلا دوں کہ میں آپ کے سامنے ہار مان چکا ہوں اور آپ کو استاد تسلیم کر چکا ہوں۔
اگر آپ بھول گئے ہوں تو اس دھاگہ کا 18 نمبر کا پیغام دیکھ لیں۔۔۔
 
آپ نے وہ کہاوت بھی سنی ہو گی کہ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے،
تو جناب! یہ سب آپ (اور اس محفل) کی استادی کا ہی نتیجہ ہے جو مجھ جیسا کم علم، بد ذوق، کند ذہن، شخص بھی قینچی چلا رہا ہے۔۔۔ ;)
شاید اب آپ کسرِ نفسی کو استعمال کرتے ہوئے اپنا پلہ جھاڑ لیں، تو میں آپ کو یاد دلا دوں کہ میں آپ کے سامنے ہار مان چکا ہوں اور آپ کو استاد تسلیم کر چکا ہوں۔
اگر آپ بھول گئے ہوں تو اس دھاگہ کا 18 نمبر کا پیغام دیکھ لیں۔۔۔
یہ سب آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے جناب :)
 
زخم پے زخم کھاکے جی ، اپنے لہو کے گھونٹ پی
آہ نہ کر ، لبوں کو سی ، عشق ہے دل لگی نہیں

واہہہہ کیا خوبصورت شعر ہے اور کیا عمدہ غزل ہے زبردست انتخاب ہے سر
 
واہ واہ. بہت عمدہ انتخاب.
تیرے سوا کروں پسند، کیا تری کائنات میں دونوں جہاں کی نعمتیں ، قیمتِ بندگی نہیں

زخم پے زخم کھاکے جی ، اپنے لہو کے گھونٹ پی آہ نہ کر ، لبوں کو سی ، عشق ہے دل لگی نہیں
 
Top