پرفیکٹ سالگرہ منانا

زیک

مسافر
جارجیا

اکثر سالگرہ فیملی کے ساتھ کیک یا ڈنر وغیرہ کر کے منایا کرتا تھا۔ لیکن اس سال خیال آیا کہ اس دن ایسا کام کیا جائے جو میں پسند کرتا ہوں اور جو مجھے خوشی دے۔ لہذا پہاڑوں میں ہائیکنگ کرنے چل پڑا۔

اسی سے خیال آیا کہ محفلین سے پوچھا جائے کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سالگرہ بہترین انداز میں کیسے منانا پسند کریں گے؟ آپ کے خیال میں آپ کی سالگرہ کی perfect celebration کیا ہے؟
 
عرفان سعید

محفلین
فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارا جائے تو خوشی ہوتی ہے۔ چاہے کیک کاٹ کر یا کسی ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھا کر یا اکٹھے سینما میں مووی دیکھ کر۔ کبھی طے نہیں کیا، جو موڈ بن جائے اچھا لگتا ہے۔
 
دوست

محفلین
میں نے سالگرہ کے تین دن بعد اتوار کو دوستوں کو کھانے پر بلایا ہے۔ پہلی مرتبہ جرمنی میں سالگرہ (کے بعد) کچھ ایسا ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جارجیا

اکثر سالگرہ فیملی کے ساتھ کیک یا ڈنر وغیرہ کر کے منایا کرتا تھا۔ لیکن اس سال خیال آیا کہ اس دن ایسا کام کیا جائے جو میں پسند کرتا ہوں اور جو مجھے خوشی دے۔ لہذا پہاڑوں میں ہائیکنگ کرنے چل پڑا۔

اسی سے خیال آیا کہ محفلین سے پوچھا جائے کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سالگرہ بہترین انداز میں کیسے منانا پسند کریں گے؟ آپ کے خیال میں آپ کی سالگرہ کی perfect celebration کیا ہے؟
میرے لیے تو پرفیکٹ یہ ہوگا کہ چھٹی ہو، اپنے کمرے میں بند، کوئی آئے نہ جائے! شادی سے پہلے کبھی کبھار اس طرح کی سالگرہ منانے کا موقع مل جاتا تھا لیکن پچھلے اٹھارہ انیس برس سے ہر سال فیملی کے ساتھ باہر ڈنر کرواتے ہوئے مجھے موت پڑتی ہے! :)
 
ہماری سالگرہ کا اہتمام ہمیشہ سے 14 رمضان المبارک کو ہی کیا جاتا رہا ہے ۔ اس ماہ کی مناسبت سے افطار پارٹی بھی منعقد ہوتی رہی ہے ۔جس میں قریبی عزیز واقارب شریک محفل ہوتے تھے ۔وقت کے ساتھ ساتھ معمولات زندگی تبدیل ہوتے گئے اور اب بس اس دن کا اہتمام اس حد تک رہے گیا ہے کہ 14 رمضان والے دن افطاری محلے اور قریبی رہائش پذیر رشتے داروں میں تقسیم کردی جاتی ہے ۔
البتہ شادی کی سالگرہ والے دن ہم اور بیگم صاحبہ ڈنر ریسٹورنٹ میں کرتے ہیں ۔ تھوڑا گھومتے گھوماتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

اس دنیا میں تشریف آوری پر اتنی ندامت! :)
 
پھر تو اپنی عمر سے ایک دو سالگرہ زیادہ منا گئے آپ!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی نے ابھی بند کمرے سے آگے بیان نہیں کیا:p ہو سکتا ہے مقصد حیات پر غور و فکر کرتے ہوں۔ وہ تو سب سے بہتر کام ہے۔
یہ چھٹی گزارنے کا میرا اسٹینڈرڈ طریقہ ہے اور سالگرہ کے دن چھٹی مل جائے تو اس سے بڑی خوشی اور کیا ہوگی! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے گولڈ لیف کے کش لگاتے ہوں گے! :)
غور و فکر کے ساتھ ساتھ کش لگانا تو غورو فکر کو تیز کر دیتا ہے۔ کیوں وڈیو!
ارے نا تجربہ کار بھائیو، گولڈ لیف کے کش لگانے کے لیے بار بار پیدا ہونے یا سالگرہ ہی کا دن ہونے کی شرط نہیں ہے! :)
 
فلسفی

لگتا ہے اس علم کے جوہر کو پانے کے لیے چھپ چھپا کر دو چار کش کھینچنے پڑے گیں۔ احتیاط یہ کرنی پڑے گی کہ منہ سے "جھولے لال" نہ نکل جائے۔
 
Top