پرندے اور جانور

عزیزامین

محفلین
حلال و حرام پرندے اور اور جانوروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں اور اپنا فقا بھی لکھیں شکریہ میں اہلسنت حنفی ہوں شکریہ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے علم کے مطابق پرندے جو حلال ہیں، وہ درج ذیل ہیں
کبوتر
مرغی (ان کے میاں اور بچے بھی)
تلور
کشمیرہ (اس کی تمام قسمیں، میرے خیال میں)
تیتر، بھورا اور کالا دونوں
سے سی
چکور
بٹیر
ٹرکی
مرغابی
بطخ
ہنس
راج ہنس
قاز
حلال کی فہرست میں ہیں۔ اس فہرست کو میں اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
حلال جانوروں کی فہرست
پالتو یعنی مویشی
بکری ایم بی بی ایس (میاں بیوی بچوں سمیت)
بھیڑ
گائے
رینڈئیر

جنگلی
نیل گائے
ہرن کا پورا خاندان
سانبھر
رینڈئیر (پالتو بھی ہوتا ہے)
موز
الک
جنگلی بھیڑ (پورا خاندان جس میں موفلان اور آئی بکس وغیرہ آ جاتے ہیں)
جنگلی بکری (پورا خاندان جس میں مار خور وغیرہ آ جاتے ہیں)
 

قیصرانی

لائبریرین
کشمیرہ پاکستان اورکینیڈا میں ہوتا ہے ؟
جی، کشمیرہ تو یوں سمجھیں زیادہ تر ممالک میں پایا جاتا ہے
ایم بی بی ایس مطلب؟ کیا تمام اقسام کی نشان دہی ممکن ہے؟
ایم بی بی ایس سے مراد یہ کہ عام طور پر اگر ہم بکری کہتے ہیں، تو بکرا بھی اسی فہرست میں شمار ہوگا، میمنے بھی وغیرہ وغیرہ
مرغابی کی ایک قسم ہے۔ Goose سمجھ لیں
 

شمشاد

لائبریرین
تمام وہ پرندے جو کھانے کے لیے صرف چونچ استعمال کرتے ہیں اور کھانے والی چیزوں کو اپنے پنجوں سے نہیں پکڑتے حلال ہیں۔

تمام وہ چوپائے جو نوکیلے دانت نہیں رکھتے، دوسرے جانورں کا شکار نہیں کرتے، خون نہیں پیتے، وہ حلال ہیں۔

پانی میں پائی جانے والی مخلوق حلال ہے۔ لیکن کچھ لوگ پانی میں پائی جانے والی ساری مخلوق کو حلال نہیں سمجھتے۔

واللہ اعلم۔
 
Top