عزیزامین
محفلین
گدھ بھی؟ ہہہاپرندے تو سب کے سب ہی خوبصورت ہیں۔
گدھ بھی؟ ہہہاپرندے تو سب کے سب ہی خوبصورت ہیں۔
مجھے مکمل فہرست دے سکتے ہیں بغیر کچھ چھوڑے؟پرندوں کا کافی گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
یہ بات اس پر منحصر ہے کہ آپ کس چیز پر گروہ بندی کرنا چاہتے ہیں
مثلا
الف) اڑنے والے اور دوڑنے والے پرندوں کو دو گروہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
ب) گوشت خور اور وہ جو گوشت نہیں کھاتے اس طرح بھی گروہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
اسی طرح کئی اور باتوں پر گروہ میں پرندوں کو تقسیم کیا جاسکتا ہے
گدھ بھی؟ ہہہا
مجھے مکمل فہرست دے سکتے ہیں بغیر کچھ چھوڑے؟
میرا یہ مطلب نہیں تھا ۔ گدھ نا ہوتا تو گندگی اور زیادہ ہوتی؟خالق کی بنائی ہوئی ہر چیز خوبصورت ہے۔ اس خوبصورتی کو دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔ اس کا مذاق نہیں اُڑانا چاہیے۔
بدصورتی تلاش کرنی ہے تو مخلوق کی بنائی ہوئی چیزوں میں تلاش کریں، آسانی سے مل جائے گی۔
یہ لیں پھر میں کچھ کوشش کرتا ہوں۔
1) اڑنے والے پرندے
2) زمین پر رہنے والے پرندے جیسے بطخ، مرغی، شتر مرغ وغیرہ
3) گوشت خور پرندے جیسے باز، گدھ، چیل وغیرہ
4) پالتو پرندے جیسے کبوتر، طوطا وغیرہ
5) حلال پرندے جو پلیٹ سے پیٹ میں منتقل ہو سکیں
6) بچہ دینے والا پرندہ چمگادڑ
7) گھونسلہ بنا کر رہنے والے پرندے
8 ) دوسروں کے گھونسلوں میں انڈے دینے والا پرندہ، کوئل کوئے کے گھونسلے میں انڈہ دے آتی ہے۔
9) گروپ کی شکل میں اُڑنے والے پرندے جیسے کونج
10) اڑنے والے بڑے پرندے جیسے شاہین، گدھ، چیل وغیرہ
11) اڑنے والے چھوٹے پرندے، مثلاً چڑیاں، چھوٹے طوطے، کمادی چڑیاں وغیرہ
دوسرے اراکین اگر اور گروہ شامل کر سکتے ہوں تو ضرور کریں۔
عزیزامین مجھ سے ان کی تصاویر کر فرمائش نہ کیجیے گا۔
کتنا روکھڑا دے سکتے ہیں آپمجھے مکمل فہرست دے سکتے ہیں بغیر کچھ چھوڑے؟