پرنس روڈ پر دکان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 36 زخمی

پرنس روڈ پر دکان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 36 زخمی
24 دسمبر 2014 (20:04) قومی
؎
  • news-1419432773-7917.jpg
  • news-1419432773-7917.jpg
  • news-1419432773-7917.jpg

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پرنس روڈ پر دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 36 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/national/24-Dec-2014/176383
 
دہشتگردی اور انتہا پسندی موجودہ صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہےاور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیں .
خودکش حملے اور دہشتگردی اسلام میں حرام ہے۔اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل تمام انسانیت کا قتل تصور ہوتا ہے۔ چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔القائدہ،لشکر جھنگوی،بی ایل اے اور دوسرے دہشت گرد ملک میں دہشت گردی کو پھیلا رہے ہیں اور عدم استحکام میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
اس واقعہ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ تیس کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ بعض نیوز ٹی وی چینلز نے ہلاکت سے متعلق غلط خبرنشر کی۔
 
Top