محمداحمد
لائبریرین
پرنٹ فنکشن مشق
پرنٹ فنکشن استعمال کرتے ہوئے یہ باتیں یاد رکھیے:- قوسین (Parenthesis) لگانا مت بھولیں کہ یہ ضروری ہیں۔
- اگر آپ پرنٹ فنکشن کے ذریعے اسٹرنگ لکھنا چاہیں تو اسٹرنگ کو واوین (Quotes) میں لکھیے۔ آپ سنگل کوٹس ('Example')، ڈبل کوٹس ("Example") اور ٹرپل کوٹس ('''Example''') تینوں استعمال کر سکتے ہیں۔
- یاد رکھیے کہ ٹیکسٹ جس ٹائپ کے کوٹس سے آغاز کریں انجام بھی اسی سے ہو۔ اور کلوزنگ کوٹس لگانا ہرگز نہ بھولیں۔
- اگر آپ کے ٹیکسٹ (String) میں کسی قسم کے کوٹس شامل ہیں تو احتیاط کیجے۔ فرض کیجے اگر آپ کے ٹیکسٹ (Sting)میں کہیں بیچ میں سنگل کوٹس ہوں تو پھر آپ شروع اور آخر میں ڈبل کوٹس استعمال کیجے۔ دیکھیے مثال نمبر 1
- اسی طرح اگر کہیں بیچ میں ڈبل کوٹس ہوں تو شروع اور آخر میں سنگل کوٹس استعمال کیجے۔ دیکھیے مثال نمبر 2
- اور اگر آپ ٹرپل کوٹس استعمال کرتے ہیں تو پھر کوٹس کے مابین جو بھی کچھ لکھا جائے اسے ٹیکسٹ ہی تصور کیا جائے گا اور کسی قسم کے ایرر میسج کا امکان بہت کم ہو جائے گا۔ دیکھیے مثال نمبر 3
PHP:
>>> print ("This is Nasir's Profile.")
This is Nasir's Profile.
دوسری مثال:
PHP:
>>> print ('He said, "He will never come back".')
He said, "He will never come back".
تیسری مثال:
PHP:
>>> print ('''This is Ahmed's responsibility to check "Everyday's" assignments.''')
This is Ahmed's responsibility to check "Everyday's" assignments.
نوٹ: رزلٹ میں کلر فارمیٹنگ کو نظر انداز کردیجے کہ یہ PHP ٹیگ کے باعث ایسی نظر آ رہی ہے۔
اب آپ کی باری:
1۔ یہ جملے پرنٹ فنکشن کے ذریعے پرنٹ کروائیے۔ اظہاریہ اور شیل سے ملنے والا جواب دونوں لکھیے ۔
کوڈ:
Hello!
Hello! How are you
He said, “I had a headache yesterday”.
She said, “I’m learning Python”.
“It always seems impossible until it’s done.” - Nelson Mandela
2۔ درج ذیل معلومات کے مطابق ویری ایبلز اسائن کیجے ۔
کوڈ:
car : Honda
quantity : 3
color : Red
اور پرنٹ فنکشن اور اپنے بنائے ہوئے ویری ایبلز کو کام میں لاتے ہوئے درج ذیل جملہ پرنٹ کروائیے۔
PHP:
I have 3 red Honda vehicles.