محب علوی
مدیر
Print Function
پائتھون شیل پر کوئی بھی چیز ٹائپ کرکے فورا اس کا نتیجہ دیکھا جا سکتا ہے ، یہ syntax چیک کرنے اور سادہ حساب کتاب کے لیے تو ٹھیک ہے مگر اگر پروگرام کسی فائل میں لکھا ہے تو وہ شیل کی طرح اظہاریے (expressions) نہیں دکھائے گا۔ اگر کوئی چیز دکھانی ہے تو اس کے لیے پرنٹ فنکشن کی مدد سے واضح ہدایات دینی ہوں گی۔ شیل میں اسے لکھیں
پرنٹ فنکشن میں پرنٹ کے لفظ کے بعد قوسین آتی ہیں اور ان کے درمیاں جو لکھا ہو وہ پرنٹ ہو جاتا ہے ، اگر کچھ بھی نہ لکھیں تو مترجم (interpreter) نئی لائن پر چلا جاتا ہے۔ عموما ڈبل کوٹس کے درمیان اسٹرنگ لکھی جاتی ہیں جو ویسے ہی پرنٹ ہو جاتی ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ ڈبل کوٹس ہی استعمال کی جائیں۔ سنگل اور ٹرپل کوٹس بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ پرنٹ کروانے کے بعد نئی لائن پر مترجم() نہ جائے تو اس کے لیے آپ ایک اضافی دلیل(argument) بنام end شامل کر سکتے ہیں
یہاں ہم نے بتایا ہے کہ پرنٹ کرنے کے بعد نئی لائن پر جانے کی بجائے اسی لائن پر رہے اور اگلی پرنٹ کمانڈ نے بھی اسی لائن پر رہتے ہوئے اسٹرنگ پرنٹ کی ہے۔ end ایک امتیازی کلمہ (keyword) دلیل(argument) ہے جس میں پرنٹ کی کمانڈ کو کسی بھی چیز پر ختم کیا جا سکتا ہے(خاتم سٹرنگ) ۔ اس میں نئی لائن ، نئی لائن کے ساتھ فل سٹاپ ، ؟ اور کوئی بھی حرف یا حروف کا مجموعہ ہو سکتا ہے۔ چند مثالیں
پرنٹ فنکشن میں ہم صرف سٹرنگ ہی نہیں بلکہ متغیر کی قیمت بھی پرنٹ کروا سکتے ہیں اور اسے سٹرنگ کے ساتھ ملا کر بھی پرنٹ کروایا جا سکتا ہے یعنی صرف سٹرنگ ہی نہیں بلکہ متغیر اور دیگر اظہاریے (expressions) بھی قابل قبول ہیں ۔
سٹرنگ کو متغیر کے ساتھ ملاتے ہوئے ایک اضافی اسپیس خودبخود شامل ہو گئی ہے ، اگر ہم ان کے درمیان یہ اسپیس ختم کرنا چاہیں تو اس کے لیے ایک اور امتیازی کلمہ (keyword) دلیل(argument) بنام sep ہے جس کی مدد سے ہم پرنٹ فنکشن کے اندر دو چیزوں کو پرنٹ کرواتے ہوئے اپنی مرضی کے حرف سے جدا کر سکتے ہیں (sep جدا ساز کا کام کرتا ہے)۔

PHP:
>>>print("Hello, World!")
Hello, World!

print("Urdu",end="")
print("Web",end="")
Output:
-----------------------------------------
UrduWeb
یہاں ہم نے بتایا ہے کہ پرنٹ کرنے کے بعد نئی لائن پر جانے کی بجائے اسی لائن پر رہے اور اگلی پرنٹ کمانڈ نے بھی اسی لائن پر رہتے ہوئے اسٹرنگ پرنٹ کی ہے۔ end ایک امتیازی کلمہ (keyword) دلیل(argument) ہے جس میں پرنٹ کی کمانڈ کو کسی بھی چیز پر ختم کیا جا سکتا ہے(خاتم سٹرنگ) ۔ اس میں نئی لائن ، نئی لائن کے ساتھ فل سٹاپ ، ؟ اور کوئی بھی حرف یا حروف کا مجموعہ ہو سکتا ہے۔ چند مثالیں
PHP:
print("Urdu has changed a lot",end=".\n")
print("Now, we are ready to embrace the change",end=".\n")
Output:
--------------------------------
Urdu has changed a lot.
Now, we are ready to embrace the change.
پرنٹ فنکشن میں ہم صرف سٹرنگ ہی نہیں بلکہ متغیر کی قیمت بھی پرنٹ کروا سکتے ہیں اور اسے سٹرنگ کے ساتھ ملا کر بھی پرنٹ کروایا جا سکتا ہے یعنی صرف سٹرنگ ہی نہیں بلکہ متغیر اور دیگر اظہاریے (expressions) بھی قابل قبول ہیں ۔
PHP:
status = " Printing is the last topic for first week"
print("We are printing variable:", status)
Output:
-----------------------------------------
We are printing variable: Printing is last
سٹرنگ کو متغیر کے ساتھ ملاتے ہوئے ایک اضافی اسپیس خودبخود شامل ہو گئی ہے ، اگر ہم ان کے درمیان یہ اسپیس ختم کرنا چاہیں تو اس کے لیے ایک اور امتیازی کلمہ (keyword) دلیل(argument) بنام sep ہے جس کی مدد سے ہم پرنٹ فنکشن کے اندر دو چیزوں کو پرنٹ کرواتے ہوئے اپنی مرضی کے حرف سے جدا کر سکتے ہیں (sep جدا ساز کا کام کرتا ہے)۔
PHP:
print("We are printing variable:",status,sep="")
Output:
-------------------------------------------------
We are printing variable:Printing is last