پرنٹ کا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم ساتھیو!
میں مائیکروسافٹ آفس (ورڈ ، ایکسل ) میں اپنا تمام دفتری کام اردو (جمیل ، علوی فونٹس وغیرہ ) میں‌کرتا ہوں ۔اور میرے پاس ایچ پی لیزر جٹ 1200 سیریز ماڈل کا پرنٹر انسٹال ہے۔
کام کرنے کے بعد جب میں‌پرنٹ نکالتا ہوں تو اس پر جہاں اردو لکھی ہوتی ہے وہاں عجیب مشین لینگوئج چھپ جاتی ہے جبکہ نومیرک صحیح آتا ہے ۔
میں بڑا پریشان ہوں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب میں اپنے کمپیوٹر پر نئی ونڈوز انسٹال کرتا ہوں تو پرنٹ صحیح آنے لگتا ہے لیکن ایک دن گزرنے یا دوسرے پروگرام انسٹال کرنے کے بعد پرنٹ میں مسئلہ آنے لگتا ہے۔ میں‌اس سلسلہ میں‌بڑا پریشان ہوں ۔ میری اس سلسلے میں‌مدد کی جائے۔
 
آپ پی ڈی ایف پرنٹرز انسٹال کر لیں اور دیکھیں کہ کہ کیا ان کے ساتھ بھی ایسا ہی نتیجہ نکلتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو واقعی عجیب مسئلہ ہے۔
آپ ونڈوز اور آفس کے کونسے ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ اور کیا یہ پرابلم آفس انسٹال کرنے کے بعد پیش آتی ہے؟ کیا آپ نے کسی اور پرنٹر پر پرنٹ کرکے دیکھا ہے؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں کسی وائرس کی وجہ سے ان کا پرنٹر ڈرائیور کرپٹ ہو جاتا ہے۔ ان کی دوسری ڈرائیو یعنی سی کے علاوہ ڈرائیو میں وہ وائرس ہو گا۔ ذیشان صاحب آپ پرنٹر کا ڈرائیور دوبارہ انسٹال کر کے دیکھیں اگر یہ اس سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو پھر آپ کی ہار ڈسک میں کوئی وائرس ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہو گا۔
 
dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم ساتھیو!
میں مائیکروسافٹ آفس (ورڈ ، ایکسل ) میں اپنا تمام دفتری کام اردو (جمیل ، علوی فونٹس وغیرہ ) میں‌کرتا ہوں ۔اور میرے پاس ایچ پی لیزر جٹ 1200 سیریز ماڈل کا پرنٹر انسٹال ہے۔
کام کرنے کے بعد جب میں‌پرنٹ نکالتا ہوں تو اس پر جہاں اردو لکھی ہوتی ہے وہاں عجیب مشین لینگوئج چھپ جاتی ہے جبکہ نومیرک صحیح آتا ہے ۔
میں بڑا پریشان ہوں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب میں اپنے کمپیوٹر پر نئی ونڈوز انسٹال کرتا ہوں تو پرنٹ صحیح آنے لگتا ہے لیکن ایک دن گزرنے یا دوسرے پروگرام انسٹال کرنے کے بعد پرنٹ میں مسئلہ آنے لگتا ہے۔ میں‌اس سلسلہ میں‌بڑا پریشان ہوں ۔ میری اس سلسلے میں‌مدد کی جائے۔

اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں اور آپ کی ڈرائیو :c کا رقبہ دس پندرہ جی بی ہو تو اپنے فونٹس فولڈر میں 700سے زیادہ فونٹس استعمال نہ کریں۔
میں نے اسی مسئلے کی خاطر اپنی :cپارٹیشن کو 60 جی بی کیا ہوا ہے ۔ اور تقریبا 3000 سے زیادہ فونٹس انسٹال ہیں اور ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ اور ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہوں
 
Top