پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی

میری معلومات کے مطابق بهینسا کی اصل خالق ایک خاتون ہیں اور یورپ میں کہیں چهپی ہوئی ہے اور ان چاروں میں سے ایک بهینسے کا ایڈمن یا کونٹینٹ کریٹر تها۔
چوہدری صاحب بھینسے کی خالق کوئی خاتون ہو یا مرد بات تو ایک ہی ہے ۔۔ اور ان کے حق میں مظاہرے کرنے والے بیشتر وہی لوگ ہیں جن کا میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا ہے ۔۔۔
بقول کچھ لوگوں کے ۔۔ جب کروڑوں کہکشاوں پہ مشتمل اتنی بڑی کائنات بغیر کسی وجہ کے خود بنی ہے اور اس کو بنانے والا سامان بھی خود بنا ہے تو ۵ فٹ کے بھینسے کی کیا اوقات ہے ؟؟ وہ خود بخود غائب نہیں ہو سکتا ؟؟
میں تو بیٹھا انتظار کر رہا ہوں کہ کب مضحکہ خیز کی ریٹنگ آئے گی ۔۔ :D
 

فرقان احمد

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو خفیہ ایجنسیوں نے ہی اٹھایا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ طریقہء کار مناسب نہیں ہے۔ دلیل کا جواب دلیل سے دیا جانا چاہیے۔ اگر ان بلاگرز نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
 
معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو خفیہ ایجنسیوں نے ہی اٹھایا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ طریقہء کار مناسب نہیں ہے۔ دلیل کا جواب دلیل سے دیا جانا چاہیے۔ اگر ان بلاگرز نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
جی بالکل ۔۔
ریمنڈ ڈیوس کی طرح :D:ROFLMAO:
 

فرقان احمد

محفلین
جی بالکل ۔۔
ریمنڈ ڈیوس کی طرح :D:ROFLMAO:
صاحب! ہم تو خود علی الاعلان دائیں بازو سے متعلق ہیں، تاہم، سچ یہی ہے کہ اگر یہ کاروائی ایجنسیوں کی ہے تو اسے غلط ہی کہا جا سکتا ہے۔ یوں بھی ہماری خفیہ ایجنسیوں کے 'چلن' بدلتے رہتے ہیں! کبھی ٹوپی، کبھی ہیٹ! :)
 

مخلص انسان

محفلین
کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ مجرموں کو اور وہ بھی وہ مجرم جن کا جرم کے ثبوت ہر دوسرا بندہ پیش کر رہا ہے ، ان کو عدالتوں میں پیش کر کرے سزا نہیں دلواسکتی بلکہ ان کو غائب کر دیتی ہے
بعض لوگوں کے بقول سلمان حیدر کو بیرونی امداد ملتی تھی اور یہ سلمان حیدر سوشل میڈیا پر اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھے تو جناب گذارش ہے سب سے پہلے سلمان حیدر کو بازیاب کروائیں جو اب تک لاپتا ہیں پھر ان سلمان حیدر کو کورٹ میں پیش کرکے یہ ثابت کریں کہ سلمان حیدر کو واقعی ہی میں غیر ملکی امداد ملتی تھی اور یہ بھی ثابت کریں کہ سلمان حیدراسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں تاکہ عدالت سلمان حیدر کو سزا دیتے ہوئے غیر اسلام سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کی جاسکے بصورت دیگر ہم نا بیوقوف ہیں اور نا ہی آپکی باتوں پر یقین رکھتے ہیں
.
.
. . .
15965508_10206429146046084_6704173571892844741_n.jpg
 

کعنان

محفلین
بہت سے بلاگرز اور کچھ سینئر صحافیوں نے کالم لکھے کہ مقدمہ درج کرو اور عدالت میں ثابت کرو، جو شائد یہ نہیں جانتے کہ ملازمت پیشہ اگر کسی بھی کیس میں پکڑا جاتا ہے تو وہ مقدمہ لڑنے کی استطاعت نہیں رکھتا یہ آسان کام نہیں، پھر بھی اس پر بھی کام شروع ہو گیا ہے دفعات بھی بھی دیکھیں ایسی کہ جس میں رحم کی اپیل بھی بمشکل کام کرتی ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ پہلے ہی کوئی ایکشن لے لئے۔
؛؛؛؛؛؛؛؛

پولیس نے سلمان حیدر سمیت پانچ بلاگرز کیخلاف توہین رسالت کی درخواست پر قانونی رائے طلب کر لی
JANUARY 16, 2017

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سول سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر سمیت پانچ بلاگرز کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی گئی۔

درخواست سول سوسائٹی کی طرف سے محمد طاہر نے تھانہ آئ نائن اسلام آباد میں جمع کروائی جس میں زیر دفعہ 295 سی اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سول سوسائٹی آف پاکستان نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طارق اسد کو اپنا وکیل بھی مقرر کر دیا ہے۔

ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا انسپکٹر خالد محمود اعوان نے پانچ بلاگرز کے خلاف درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے پروفیسر سلمان حیدر سمیت پانچ لاپتہ بلاگرز کے خلاف توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر رپٹ درج کر لی گئی ہے، درخواست قانونی رائے لینے کیلئےلیگل برانچ کو بھیج رہے ہیں، قانونی رائے ملنے پر ایف آئی آر درج کر لی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ، شہدا فائونڈیشن کے صدر اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل بھی رہے ہیں۔


ح
 

حافظ عاصم

محفلین
آپ لوگوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بھینسا پیج دوبارہ فعال ہو رہا ہے اور اس کا آئی پی ایڈریس نئی دہلی کا ہے
 
کم و بیش 12 سے 14 مختلف اداروں کا مشترکہ کارنامہ۔
اپیکس !!!
ٹویٹر اور فیس بک پر ان کی پیروی کرنے والے افراد کی تعداد کتنی تھی ؟
لیکن اسے پیروی کے بجائے کچھ اور کہنا چاہیئے کہ پیروی سے پیروکار کہلائے جا سکتے جو مناسب نا ہو گا۔
انگلش میں فالورز کہا جاتا ہے اس کا اردو ترجمہ "پیچھا کرنےوالے" بھی ہو سکتا ہے۔ :)
 
Top