پروفیسر سید اقبال عظیم : سزا کا خوف بھی ہےگناہ گار آنکھوں میں

سید زبیر

محفلین
بسا ہوا ہے نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا دیار آنکھوں میں
سجائےبیٹھا ہوں اک جلوہ زار آنکھوں میں
جو دن مدینےمیں گزرے ہیں اُن کا کیا کہنا
رچےہوئےہیں وہ لیل و نہار آنکھوں میں
دیارِ پاک کا ہر منظر حسین و جمیل
رہےگا تابہ قضا یادگار آنکھوں میں
عطا کیا جو مدینےکےباسیوں نےمجھے
مہک رہا ہے ابھی تک وہ پیار آنکھوں میں
دیارِ پاک کی جن کو ہوئی ہے دید نصیب
میں ڈھونڈ لوں گا وہ آنکھیں ہزار آنکھوں میں
سناؤں گا وہ کہانی حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کو جا کر
چھپائےبیٹھا ہوں جو اشک بار آنکھوں میں
ہےاعتماد بھی اقبال کو شفاعت پر
سزا کا خوف بھی ہےگناہ گار آنکھوں میں
صلے علیٰ شفیعنا صلے علیٰ رسولنا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اقبال عظیم صاحب بہت ہی اچھی نعتیں لکھتے ہیں۔
جزاک اللہ خیر

ایک بات پوچھنی ہے کہ کیا اقبال عظیم صاحب حیات ہیں؟ پچھلے دنوں کو کوئی پوچھ رہا تھا۔
 

سید زبیر

محفلین
برادرم بلال اعظم صاھب : پسندیدگی کا شکریہ ، اقبال عظیم گزشتہ سال اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور بلند درجات عطا فرمائے (آمین)
 
Top