تاسف پروفیسر عطیہ خلیل عرب انصاری انتقال فرماگئیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پروفیسر عطیہ خلیل عرب انصاری 5 جنوری 2016 کو دبئی میں انتقال فرماگئیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
"
پروفیسر عطیہ خلیل عرب انصاری انتقال کر گئیں
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif


کراچی (جنگ نیوز) کراچی یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر عطیہ خلیل عرب انصاری طویل علالت کے باعث دبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ پروفیسر عطیہ ایک معروف اسلامی اسکالر، مصنف اور ادبی شخصیت تھیں۔ ان کے والد علامہ خلیل عرب بھی اسلامی اسکالر تھے۔ پروفیسر عطیہ نے 15 برس کی عمر میں پہلی کتاب تحریر کی۔ وہ کئی کتابوں کی مصنف تھیں جس میں اردو شاعری اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیات مبارک پر بھی کتاب شامل ہے۔ انہیں متحدہ عرب امارات میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک صاحبزادی نائلہ جعفری اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا۔ نائلہ جعفری معروف ڈرامہ نگار ہیں۔"

http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=324822
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔ قبر کو کشادہ،ہوادار،اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ ہر طرح کا عذاب معاف کرے۔ آمین !
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لیے جنت کا بستر بچھا دے جنت کی طرف سے کھڑکیاں دے اور ان کی ساری خطائیں معاف کر دے آمین۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top