پروف ریڈنگ۔۔۔ترجمہ کیا ہو؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ سوال پہلے بھی زیرِ غور آیا تھا کہ پروف ریڈ کے لئے اُردو میں کیا اصطلاح ہو، اور ایک تجویز یہ سامنے آئی تھی کہ اس کا ترجمہ تصحیحِ کتابت کیا جائے۔

کیا اس ذیل میں کچھ اور تجویز / تجاویز ہیں یا مذکورہ اصطلاح کے لئے تصحیحِ کتابت ہی کو بہتر ترجمہ سمجھا جا ئے؟

شکریہ

----------
 

رضا

معطل
سلام!
آڈر! آڈر!!!
لیکن مجھے اس ترجمے پر اعتراض ہے۔
پروف ریڈنگ >>> تصحیح کتابت
کتابت کی تصحیح نہیں،کمپوزنگ یا ٹائپنگ کی تصحیح ہے۔
(کتابت عموما ہاتھ کی لکھائی کو کہا جاتا ہے جو خطاط :eek: کی کروائی جاتی ہے)
bullet-proof کا ترجمہ "گولی روک" ہو سکتا ہے۔اس طرح کا ترجمہ ہونا چاہیے۔
پروف ریڈنگ >>> تحریری روک یا تحریری غلطی یا "تحریری غلطی لگانا"
مارکیٹ میں جو اصطلاح اس کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔وہ "غلطیاں لگانا" ہے۔
دوم:
اعجاز بھائی پہلے ایجاب و قبول اور پھر ترجمہ کو قبول کرنا؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ صرف “درستگی“ یا پھر “درستگی املا“ یا پھر “دیکھ بھال کر پڑھنا“ یا پھر “چھان پھٹک“ کیسا رہے گا؟ یا پھر غلطیوں کا جائزہ؟ یعنی جائزہ اغلاط؟
 
جائزہ اغلاط بھی مناسب ہے۔ یا تصحیحِ اغلاط کیسا رہے گا؟
یا تصحیحِ لکھائی۔۔ جائزہء لکھائی ۔۔ تصحیح الفاظ ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں ہندوستان میں تو عام طور پر ’کمپیوٹر کتابت‘ ہی کہا جاتا ہے ٹائپنگ کے عمل کو بھی۔ اسی لئے میرے خیال میں کتابت قبول کرنا چاہیے۔ تصحیح کی جگہ درستگی بہتر ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں۔ املا بہر حال نہیں۔ میرے خیال میں املا کی غلطی آپ تب ہی کرتے ہیں جب آپ کے علم اور عادت میں یہی درست مانا جاتا ہو، یا اگر میں جیسا کہ اکثر ’ہے‘ کو ’ہپے‘ ٹائپ کر دیتا ہوں یا ٹ کو ت، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ املا کی غلطی ہے۔ محض نزدیکی کنجیوں پر انگلی پڑجانے کا عمل ہے۔
 
Top