پروف ریڈنگ : دستیاب متون

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
صلائے عام ہے میری طرف سے۔ ان کو کمپائل کر کے مجھ کو بھیج دیا جائے۔ ورڈ 2007 اور میری لغت فائل سے پروف ریڈنگ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم چچا جان!
برائے مہربانی لغت کی معلومات فراہم کر دیں تو کچھ اور لوگ بھی یہ کھیل کیھل لیں۔:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صلائے عام ہے میری طرف سے۔ ان کو کمپائل کر کے مجھ کو بھیج دیا جائے۔ ورڈ 2007 اور میری لغت فائل سے پروف ریڈنگ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

اعجاز انکل ، کیا آپ تمام متون کی بات کر رہے ہیں یا جو اوپر مذکور ہیں ۔

ایک سوال یہ کہ ورڈ 2007 اور مغت فائل سے پروف ریڈنگ کس طرح ہو اس بارے میں آپ نے کہیں لکھا ہوا ہے یہاں‌فورم پر تو نشاندہی کر دیں ، ایک سوال اور کہ اس میں کسی ایک متن کی پروف ریڈنگ کے لیے کتنا وقت درکار ہوتا ہے مثال اگر سو ، پانچ سو ، ہزار صفحات کا متن ہو ؟

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ لغت چچا جان کئی بار فراہم کر چکے ہیں۔ میرا خیال اسکا ربط انہیں اپنے اوتار چڑھاؤ میں‌دینا چاہیئے!:)


کسے فراہم کر چکے ہیں ؟ کیا آپ کے پاس بھی ہے لغت ؟

اعجاز انکل ربط دینے کی تجویز اچھی ہے مجھے بھی دیکھنا ہے اسے ، شکریہ

 

الف عین

لائبریرین
شگف۔ یہ منحصر ہے کہ اصل میں کتنی اغلاط ہیں۔ کچھ متون ۔ جیسے خاور چودھری کی بھیجی ہوئی فائلیں، میں اتنی اغلاط ہیں کہ سو صفحات کے لئے بھی مکمل چار پانچ دن چاہئے، کچھ مثلاً روزنامہ منصف کی فائلیں، ان میں بہت کم اغلاط ہوتی ہیں کہ دو تین منٹ میں دس بارہ صفحات ہو جاتے ہیں۔ محفل کے ارکان بھی عام طور پر کم ہی اغلاط کرتے ہیں۔ اور یہ میں پھر لکھ دوں کہ میں اس کو بھی غلاطی مانتا ہوں جو دکھائی نہ دے۔ جیسے ’آگئی‘ میں کوئی غلطی بظاہر نہیں نظر آتی، لیکن ’آ‘ اور ‘گئی‘ کے درمیان Space نہیں ہے، اور یہ ایک لفظ کے طور پر لکھاہو سکتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top