اس سب سیکشن میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔بھیا اگر کوئی محفلین دلچسپی رکھتا ہوں تو اس زمرے میں رسائی کی کوئی تو صورت ہوگی نا !
تابش! میں یہاں گھوم پھر کے دیکھ چکی ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہاں بلاؤں۔۔۔۔اس زمرہ میں صرف لائبریرین پوسٹ کر سکتے ہیں۔
محترم بٹیا " متفرقات " میں دھاگہ کھول دیں ۔ خود ہی مناسب مقام پر پہنچ جائے گا ۔کیا یہیں بلالوں؟
عدنان بھائی کی پوسٹ سے اندازہ ہوا کہ اس سب سیکشن میں سب پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ادھر ہی رہنے دیں۔تابش! میں یہاں گھوم پھر کے دیکھ چکی ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہاں بلاؤں۔۔۔۔
کیا یہیں بلالوں؟
میرے پاس اصل مسودہ ہے۔بہنا سکین شدہ کتاب میں کچھ الفاظ تقریباً مٹے ہوئے ہیں ورنہ میں پروف ریڈنگ بھی کر لیتی۔ اگر کسی کے پاس اصل مسودہ ہو تو وہی پروف ریڈنگ کا حق ادا کر سکے گا۔
تو پھر محترم بٹیا جیمیرے پاس اصل مسودہ ہے۔
عدنان بھائی کی پوسٹ سے اندازہ ہوا کہ اس سب سیکشن میں سب پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ادھر ہی رہنے دیں۔
پروف ریڈنگ میں محص اصل کتاب سے متن ملا کر ہی نہ دیکھا جائے۔ کمپوزنگ کی اغلاط بھی دیکھی جائیں۔ کہ الفاظ ملے ہوئے نہ ہوں، غیر ضروری سپیس درمیان میں نہ دی گئی ہو۔ موبائل کی بورڈ میں موجود کنجیوں سے پنکچوایشن نہ کی گئی ہو (جیسے وقفے ۔ کی بجائے - یا .) یا عربی حروف نہ ٹائپ کئے ہوں (ک، ی وغیرہ) یا ہمزہ واو (سیم سنگ کی بورڈ میں محض واو ہے، اوپر ہنزہ والا کیریکٹر نہیں) درست ہو، ہ کہ جگہ ھ استعمال نہ کی گئی ہو۔
آخری کام تو میں کرتا ہی ہوں کہ درست کر کے ای بک بنا بھی دوں اور شائع بھی کر دوں!