السلام علیکم،
جیسا جناب محترم
الف عین صاحب نے فرمایا تھا، اردو فکسر والے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں مزید بہتری کی کوشش جاری ہے۔ "اردو پروف ریڈر" کے نام سے ایک ٹول محترم
الف عین صاحب کی زیر نگرانی بن رہا ہے۔ ابھی ابتدائی حالت ہے اور اس میں اصلاح اور مزید فیچرز کے لیے بہت گنجائش ہے۔ اس ٹول کا
سورس کوڈ گٹ ہب پر لوڈ کردیا ہے جو کہ Microsoft Visual Studio Community 2017 میں بنا ہوا ہے۔
ایگسی فائل یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
آپ سب حضرات سے گذارش ہے کہ اس کو استعمال کیجیے اور کوئی مشکل پیش آئے تو بتا دیجیے انشاءاللہ کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد اس مشکل کو حل کیاجا سکے۔
پروگرام کا استعمال انتہائی آسان ہے، پروگرام متن کو ٹیکسٹ باکس سے، فائل سے یا پوری ڈائریکٹری سے (ٹیکسٹ فائلز) کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹری منتخب کرنے پر ساری ٹیکسٹ فائلز تبدیل ہوکر updated کی ڈائریکٹری میں جمع ہو جائیں گی (جہاں پر ایگسی فائل موجود ہوگی)۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ پروگرام چلانے سے ابتدائی tokenfile.txt بن جائے گی جس میں الفاظ کے جوڑے اور ریگولر اکسپریشن موجود ہوگے جو تصحیح کے دوران استعمال ہوں گے۔ پروگرام کے ذریعے اس میں تبدیل بھی کی جاسکتی ہے۔