الحمد اللہ ورڈ کا پلگن بھی بن گیا ہے۔ زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی
، زہیر بھائی پورا لفظ تلاش کرنے کی سہولت بھی شامل کردی ہے۔
تبدیلیاں کچھ ایسے ہیں کے اب تمام فائلز سی ڈرائیو میں urduproofreader کے نام سے ڈائریکٹری میں موجود ہوں گی جیسے tokenfile.txt اور یہی فائل دونوں پروگرام اور ورڈ پلگن میں استعمال ہوں گی۔ دونوں جگہ سے الفاظ کے ذخیرے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ علیحدہ پروگرام
یہاں سے حاصل کریں۔
آپ کے پاس سی ڈرائیو میں ڈائریکٹری بنانے کے اختیارات ہونے چاہییے۔
ورڈ پلگن انسٹال کرنے کے لیے یہ
زپ فائل حاصل کیجیے اور ان زپ کر کے UrduProofReaderWE.vsto والی چلا دیجیے۔ نیا ربن ورڈ میں شامل ہو جائے گا۔ یہ صرف ورڈ 2013 اور 2016 پر چلے گا۔