پروف ریڈنگ ٹیم کی تشکیل

ریزرو کے ساتھ عمومی ٹیم کے ممبر بھی بن جاتے ، کام تو بندہ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق ہی کرتا ہے۔۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
محب بھیا میں سوچ رہی تھی کہ اپنا نام یہاں لکھوا دوں
پھر سوچا کہ میری کی ہوئی پروف ریڈنگ کو دو اور لوگوں سے پروف ریڈ کروانا ہو گا
اس لیے آپ کا کام آسان کرنے کے لیے میں اپنا نام نہیں لکھوا رہی:)
 
محب بھیا میں سوچ رہی تھی کہ اپنا نام یہاں لکھوا دوں
پھر سوچا کہ میری کی ہوئی پروف ریڈنگ کو دو اور لوگوں سے پروف ریڈ کروانا ہو گا
اس لیے آپ کا کام آسان کرنے کے لیے میں اپنا نام نہیں لکھوا رہی:)

ہر جگہ اپنا نام لکھواتی پھریں گی تو کہیں بھی توجہ مرتکز نہیں کر سکیں گی ننھی پری۔ :) :) :)
 
مقدس

لائبریرین
کام سے تو مجھے پرابلم نہیں ہوتی بھیا اور میں جب کہوں تو کر بھی لیتی ہوں لیکن جب ٹھیک سے کرنا ہی نہ آئے تو پھر میں کرتی ہی نہیں
:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، یہاں قبلا اس موضوع پر کافی گفتگو ہوئی ہوئی ہے ، محب علوی کیا آپ نے ان روابط کو دوبارہ دیکھا ہے ؟ ان سب دھاگوں کو دیکھنا بھی مفید ہے ان سے بہت رہنمائی ملے گی ۔
 
جاننے والے جانتے ہیں کہ میرا نام ہمیشہ آخر مرحلے پر شامل کیا جائے۔ لیکن محب نے کسی اعجاز عبید کو ٹیگ کیا ہے، جو میں یہاں نہیں ہوں۔ ایک بار فیس بک کے ساتھ لاگ ان کرنے کا تجربہ کیا تھا، اس وجہ سے شاید محفل نے یہ آئی ڈی بھی منظور کر لی۔

اعجاز صاحب ، اسی بہانے بھولے بھٹکے اراکین کو اطلاعات پہنچ رہی ہوں گی۔

آپ کو شامل کرنے کا مقصد آپ سے رہنمائی لینا تھا کیونکہ ابتدائی طور پر پروف ریڈنگ کا بھی کوئی نظام وضع کرنا ہے تاکہ پھر جو آخری پروف ریڈنگ کرے اسے کم سے کم محنت کرنی پڑے۔
 
السلام علیکم ، یہاں قبلا اس موضوع پر کافی گفتگو ہوئی ہوئی ہے ، محب علوی کیا آپ نے ان روابط کو دوبارہ دیکھا ہے ؟ ان سب دھاگوں کو دیکھنا بھی مفید ہے ان سے بہت رہنمائی ملے گی ۔

ان روابط کے لنک درکار ہیں ، اس لیے ہی یہاں ٹیگ کیا تاکہ ایک دھاگہ میں معلومات جمع ہو جائیں۔
 
کام سے تو مجھے پرابلم نہیں ہوتی بھیا اور میں جب کہوں تو کر بھی لیتی ہوں لیکن جب ٹھیک سے کرنا ہی نہ آئے تو پھر میں کرتی ہی نہیں
:)

کوئی مسئلہ نہیں ، میں ابن سعید کی بات سے متفق ہوں کہ تم پر پہلے ہی لکھنے کا کافی بوجھ ہے اور اگر یہ بھی شروع کر دیا تو وقت دینا مشکل ہو جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
ریزرو کے ساتھ عمومی ٹیم کے ممبر بھی بن جاتے ، کام تو بندہ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق ہی کرتا ہے۔۔ :)
ہمارے ملک کے رزرویئرز کی حالت پہلے ہی تشویش ناک حد تک کم ہے اب تم اسے مزید کم کرنا چاہتے ہو۔۔۔ فاتح ظالم کا نام ریزرو میں ہی رہنے دو لیکن کبھی کبھار تمھارا ساتھ دینے کے لیے چپکے سے ریزرو سے نکل آیا کروں گا شاعری کی کتب کی پروف ریڈنگ کے لیے۔ اب خدا کے واسطے کسی نثری نظم کے کھلواڑ کی پروف ریڈنگ کے لیے مت کہہ دینا۔۔۔ میرا جی چاہتا ہے نثری نظم لکھنے والوں کو۔۔۔ :)
 
کبھی کبھی نثر چلے گی۔ :)

ویسے ادھورا جملہ بہت لطیف ہے ۔
 
محمد امین

لائبریرین
میں تو غیر معینہ مدت تک کے لیے مصروف ہوں :) ۔۔ آج دو دن بعد لیپ ٹوپ کھولا ہے، گرد و غبار سے اٹا پڑا تھا :) ۔۔۔۔۔۔ ویسے مجھے شامل تو رکھیں۔۔۔
 
چلو شکر ہے ایک اور ممبر بھی آیا ۔

فکر نہ کرو امین کام کوئی اتنی تیز رفتار سے نہیں ہونے لگا کہ تمہیں بہت مشکل پڑے۔ :)
 
Top