! پروف ریڈنگ کا طریقہ !

arifkarim

معطل
اب چونکہ ہمارے پاس سورس فائل اور کیبورڈ مہیا ہے، اسلئے قرآن پاک کے متن کی پروف ریڈنگ کی طرف آتے ہیں۔ پروف ریڈنگ کے لئے پہلے ہمیں ایک ایسا قرآنی نسخہ(چھپا ہوا) درکار ہوگا جسکے بارے میں 100 فیصد گیرینٹی ہو کہ یہ کئی بار پروف شدہ ہے۔ایسا نسخہ قرآن پبلشنگ سسٹم سے حاصل کیا جاسکتا ہے، اور یہ اس سائٹ پر موجود ہے:
http://www.pakquran.com/quranslides2.asp?surah=1&ayat=1

قرآن پبلشنگ سسٹم کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے اور اس میں موجود قرآنی متن مکمل لگیچر بیسڈ ہے اور متعدد بار پروفیشنلی پروف ریڈڈ بھی ہے۔۔ یعنی اس میں غلطی کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے:
http://www.ahmedgraf.com/qps.htm

اگر آپ آف لائن رہتے ہوئے، پروف ریڈنگ کا کام کرنا چاہتے ہیں تو پورے قرآن پاک کو تصویری شکل میں اس ایڈریس فولڈر سے اتار لیں:
http://www.irfan-ul-quran.com/quran/images/gifs/

ہم اسی نسخہ کو پروف ریڈنگ کیلئے نمونہ کے طور پر استعمال کریں گے۔

ذیل کے ٹوٹوریل میں ہم سورۃ البقرۃ کی ابتدائی ۵ آیات کی پروف ریڈنگ کریں گے:
a137.gif

اس ٹوٹوریل کا رزلٹ پی ڈی ایف میں: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Tutorial.pdf

نوٹ:‌ اس ٹوٹوریل میں پروف ریڈنگ ورڈ پیڈ میں کی گئی ہے۔ اگر آپ کسی اور پروگرام میں مثلا ورڈ وغیرہ میں یہ کرنا چاہتے ہیں، تو ٹھیک ہے، لیکن پروف شدہ فائل .rtf فارمیٹ میں اپلوڈ ہونی چاہئے۔ یہ اسلئے کہ ورڈ کے مختلف ورژنز اپنی فانٹ فارمیٹنگ کی وجہ سے متن خراب کر دیتے ہیں، جب کہ ورڈ پیڈ میں‌ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ :)
 
بلکل ایسا ہی ہونگا۔ اگر proof reading کے لیے دعوتِ اسلامی کے اس پتے سے مدد حاصل کی جائی تو یہ بھی ایک اچھا اضافہ ہونگا۔ اور میرے لیے کیا حکم ہے ۔ اگر آپ قرآن کے بارہویں یا گیارہویں پارے کے فائل مجھے بھیج دے تاکہ میں اس کی پروف ریڈنگ شروع کر سکو۔ میں پروف ریڈنگ مندرجہ بالا ویب سائیڈ سے کرونگا۔
والسلام
 
arifkarim

معطل
شکریہ عویدص: دعوت اسلامی اور عرفان القرآن دونوں سائٹس پر قرآن بلشنگ سسٹم ہی کے ذریعے قرآن پاک کا متن حاصل کیا گیا ہے۔ آپ بیشک اس سائٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ میں آج انشاءاللہ کام کی تقسیم والا دھاگا بنا دوں گا۔

مکمل قرآن پاک ٹیکسٹ اس تھریڈ پر موجود ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=12785
 
arifkarim

معطل
ایك خوشخبری: کل خاکسار نے آفس 2007 کا سروس پیک انسٹال کر کے اس پر فانٹ چیک کیا تو پتا چلا کہ وہ وہاں بالکل درست کام کرتا ہے۔ اب آپ سب کی مرضی ہے کہ آیا ورڈ پیڈ پر کام کریں یا آفس 2007 پر منتقل ہو جائیں۔ میں فی الحال آفس 2007 پر کام کرتا ہوں :) :
a147.gif
 
Top