کہیں یہ اپالو-13 والی جگاڑ تو نہیں؟
نہیں یہ ہماری کمپنی میں ہی تھی اور یہ اوریکل کو 8i سے 9i پر اپگریڈ کے بعد Perl DBD کو اپڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے تھی۔
یہ کام ڈویلپمنٹ سرور پر ایک اور کمپنی نے کرنا تھا اور ہم سب گروپس نے ٹیسٹ کرکے یہ بتانا تھا کہ سب ٹھیک ہے ۔ C++ ،Pro*C, Perl, PL/SQL , korn shell اور اوریکل سے متعلقہ ٹولز اور یوٹیلیٹی کو فردا اور دیگر پروگراموں کے ساتھ ان کی compatibility بھی دیکھنی تھی۔ پرل کی طرف لوگوں کا دھیان کم تھا اور یہ PL/SQL گروپ کے ہی زیر انتظام تھی جس میں لوگوں کی مہارت پرل پر واجبی اور PL/SQL ہی حقیقی طور پر تھی اس لیے وہ اسے بھول ہی گئے۔
اب پراڈکشن پر سب چیزوں کے لائیو جانے کاوقت آیا تو خیال آیا کہ Perl DBD کے ڈرائیور تو اپڈیٹ ہی نہیں ہوئے۔
پہلے یہ توڑ نکالا گیا کہ Pro*C میں پرل والا کوڈ لکھ کر چلا لیا جائے مگر اس پر امریکن ٹیم کے ایک سینئر ممبر کا اعتراض آیا کہ یہ جلدی میں بنا کوڈ ہے جس کی اچھی طرح سے ٹیسٹنگ نہیں ہو سکی ہے اس لیے یہ آئیڈیا اچھا نہیں ہے۔
اس کے بعد اوریکل ڈیٹابیس گروپ اور PL/SQL گروپ نے یہ جگاڑ نکالی کہ اوریکل 8i کا ہوم بھی رہنے دیا جائے اور پرل کے سارے اسکرپٹ میں اوریکل 8i کا ہوم استعمال کیا جائے اور ڈیٹا حقیقی طور پر اپڈیٹ اور شامل کرتے وقت اوریکل 9i کا ہوم دوبارہ سیٹ کر دیا جائے۔ اس طرح تمام پرل اسکرپٹ میں اوریکل کے دو ہوم سیٹ ہوئے جو سراسر Perl DBD کے پرانے ورژن کو اسپورٹ کرنے کے لیے تھے۔
اگلی بار اوریکل 10g اپگریڈ پر پرل کے ڈیٹابیس ڈرائیور بھی اپڈیٹ ہوئے اور یوں یہ جگاڑ تقریبا تین چار سال بڑے پیمانے پر چلی۔